جولاي 2014 Archives

31. 07 2014 - یوحنا ۱ باب ۱۲ تا ۱۳ آیت

لیکن جتنوں نےاُسے قُبُول کیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لائے ہیں۔ وہ نہ خُون سے جِسم کی خواہش سے نہ اِنسان کے ارادہ سے بلکہ خُدا سے پیدا ہُوئے۔.

30. 07 2014 - متی ۵ باب ۱۴ تا ۱۶ آیت

یسوع نے کہا،ً تُم دُنیا کے نُور ہو۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چھِپ نہیں سکتا۔ اور چراغ جلا کر پیمانہ کے نیچے نہیں بلکہ چراغدان پر رکھتے ہیں تو اِس سے گھر کے سب لوگوں کو روشنی پہنچتی ہے۔ اِسی طرح تُمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تُمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں۔

29. 07 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۹۳

میَں تیرے قوانین کو کبھی نہ بھُولُوں گا کِیُونکہ تُو نے اُن ہی کے وسیلہ سے مُجھے زندہ کِیا ہے۔

28. 07 2014 - فلِپّیوں ۳ باب ۱۴ آیت

نِشان کی طرف دَوڑا ہُؤا جاتا ہُوں تاکہ اُس اِنعام کو حاصل کرُوں جِس کے لیے خُدا نے مُجھے مسِیح یسُوع میں اُوپر بُلایا ہے۔

27. 07 2014 - عبرانیوں ۱۲ باب ۱ آیت

پَس جب کہ گواہوں کا اَیسا بڑا بادل ہمیں گھیرے ہُوئے ہے تو آؤ ہم بھی ہر ایک بوجھ اور اُس گُناہ کو جو ہمیں آسانی سے اُلجھا لیتا ہے دور کرکے اُس دوڑ میں صبر سے دُوڑیں جو ہمیں درپیش ہے۔

26. 07 2014 - عبرانیوں ۱۱ باب ۱ آیت

اب اِیمان اُمید کی ہُوئی چیزوں کا اِعتماد اوراندیکھی چیزوں کا ثُبوت ہے۔

25. 07 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۶۰

مَیں نے تیرے فرمان ماننے میں جلدی کی اور دیر نہ لگائی۔

24. 07 2014 - زبُور ۱۱۲ آیت ۵

رحم دِل اور قرض دینے والا آدمی سعادت مند ہے۔ وہ اپنا کاروبار راستی سے کرے گا۔

23. 07 2014 - متی ۱۹ باب ۱۴ آیت

لیکن یسُوع نے کہا بچوں کو میرے پاس آنے دو اور اُنہیں منع نہ کرو کِیُونکہ آسمان کی بادشاہی ایسوں ہی کی ہے۔

22. 07 2014 - متی ۱۶ باب ۱۵ تا ۱۶ آیت

اُس نے اُن سے کہا مگر تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟ شمعون پطرس نے جواب میں کہا تُو زندہ خُدا کا بیٹا مسِیح ہے۔

21. 07 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۳۰

میں نے وفاداری کی راہ اِختیار کی ہے۔ مَیں نے تیرے احکام اپنے سامنے رکھے ہیں۔

20. 07 2014 - پہلا یوحنا ۱ باب ۷ آیت

لیکن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بَیٹے یسُوع کا خُون ہمیں تمام گناہوں سے پاک کرتا ہے۔

19. 07 2014 - یعسیاہ ۴۱ باب ۱۰ آیت

تُو مت ڈر کِیُونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ ہراساں نہ ہو کِیُونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقیناً تیری مدد کرُوں گا اور مَیں اپنی صداقت کے داہنےہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔

18. 07 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت نمبر ۷

جب میں تیری صداقت کے احکام سِیکھ لُوں گا تو سچَے دِل سے تیرا شُکر ادا کرُوں گا۔

17. 07 2014 - رومیوں ۱ باب ۱۶ آیت

کِیُونکہ میں انجیل سے شرماتا نہیں۔ اِس لئے کہ وہ ہر ایک ایمان لانے والے کے واسطے پہلے یہُودی پھر یُونانی کے واسطے نِجات کے لیے خُدا کی قدرت ہے۔

16. 07 2014 - کُلسیوں ۲ باب ۹ تا ۱۰ آیت

کِیُونکہ الُوہیت کی ساری معمُوری اُسی میں مجُسم ہو کر سکُونت کرتی ہے۔ اور تُم اُسی میں معمُور ہو گئے ہو جو ساری حُکُومت اور اِختیار کا سر ہے۔

15. 07 2014 - یعقوب ۱ باب ۲۱ آیت

اِس لیے ساری نجاست اور بدی کے فُضلہ کو دُور کر کے اُس کلام کو حلیمی سے قُبُول کر لو جو دِل میں بویا گیا اور تُمہاری رُوحوں کو نِجات دے سکتا ہے۔

14. 07 2014 - یوحنا ۱۵ باب ۱۰ آیت

یسو ع نے کہا ا گر تُم میرے حُکموں پر عمل کرو گے تو میری محبّت میں قائم رہو گے جَیسے مَیں نے اپنے باپ کے حُکموں پر عمل کیا ہے اور اُس کی محبّت میں قائم رہُوں۔

13. 07 2014 - فلِپیوں ۲ باب ۹ تا ۱۱ آیت

اِسی واسطے خُدا نے بھی اُسے بہُت سر بُلند کیا اور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سے اعلٰی ہے۔ تاکہ یسُوع کے نام پر ہر ایک گھٹنا ٹکے ۔ خواہ آسمانیوں کا ہو خواہ زمینیوں کا ۔ خواہ اُن کا جو زمین کے نِیچے ہیں۔ اور خُدا باپ کے جلال کے لیے ہر ایک زبان اقرار کرے کہ یسُوع مسِیح خُداوند ہے۔

12. 07 2014 - متّی ۴ باب ۴ آیت

اُس نے کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔

11. 07 2014 - یرمیاہ ۳۲ باب ۱۷ آیت

آہ اے خُداوند خُدا! دیکھ تُو نے اپنی عظیم قُدرت اور اپنے بُلند بازُو سے آسمان اور زمیِن کو پَیدا کیا اور تیرے لِئے کوئی کام مُشکل نہیں ہے۔

10. 07 2014 - فلپیوں ۱ باب ۶ آیت

اور مُجھے اِس بات کا بھروسہ ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شرُوع کیا ہے وہ اُسے یسُوع مسِیح کے دِن تک پُورا کر دے گا۔

9. 07 2014 - اِفسیوں ۳ باب ۲۰ تا ۲۱ آیت

اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافق جو ہم میں تاثیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہُت زیادہ کام کر سکتا ہے۔ کلِیسیا میں اور مسِیح یسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدلآباد اُس کی تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔

8. 07 2014 - زبُور ۱۳۸ آیت نمبر ۲

میں تیری مُقدس ہیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہ کروں گا اور تیری شفقت اورسچِائی کی خاطِر تیرے نام کا شُکر کرُوں گا کِیُونکہ تُو نے اپنے کلام کو اپنے ہر نام سے زِیادہ عظمت دی ہے۔

7. 07 2014 - زبُور ۱۸ آیت نمبر ۳۰

لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے، خُداوند کا کلام بتایا ہُؤاہے۔ وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

6. 07 2014 - متّی ۲۴ باب ۳۵ آیت

آسمان اور زمِیں ٹل جائیں گے لیکن میری باتیں ہرگز نہ ٹلیں گی۔

5. 07 2014 - یعسیاہ ۱۲ باب ۴ آیت

اور اُس وقت تُم کہو گے خُداوند کی ستائش کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ لوگوں کے درمیان اُس کے کاموں کا بیان کرو اور کہو کہ اُس کا نام بُلند ہے۔

4. 07 2014 - زبُور ۳۳ آیت نمبر۱۲

مُبارک ہے وہ قوم جس کا خُدا خُداوند ہے اور وہ اُمّت جِس کو اُس نے اپنی ہی میراث کے لیے برگُزیدہ کِیا۔

3. 07 2014 - امثال ۱۴ باب ۳۴ آیت

صداقت قوم کو سرفرازی بخشتی ہے پر گناہ سے اُمتّوں کی رُسوائی ہے۔

2. 07 2014 - یرمیاہ ۱۷ باب ۹ تا ۱۰ آیت

دِل سب چیزوں سے زیادہ حیلہ باز اور لا علاج ہے۔ اُس کو کَون دریافت کر سکتا ہے؟ مَیں خُداوند دِل و دماغ کو جانچتا اور آزماتا ہُوں تاکہ ہر ایک آدمی کو اُس کی چال کے مُوافق اور اُس کے کاموں کے پھَل کے مُطابق بدلہ دُوں۔

1. 07 2014 - رومیوں ۱۲ باب ۳ آیت

مَیں اِس تَوقیق کی وجہ سے جو مُجھ کو مِلی ہے تُم میں سے ہرا یک سے کہتا ہُوں کہ جَیسا سَمَجھنا چاہیے اُس سے زیادہ کوئی اپنے آپ کو نہ سَمَجھے بلکہ جَیسا خُدا نے ہر ایک کو اندازہ کے مُوافق اِیمان تقسیم کِیا ہے اِعتدال کے ساتھ اپنے کو وَیسا ہی سَمَجھے۔