اگست 2014 Archives

31. 08 2014 - زبُور 95 آیت 6 تا 7

آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں! اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گھُٹنے ٹیکیں۔ کِیُونکہ وہ ہمارا خُدا ہے اور ہم اُس کی چراہ گاہ کے لوگ اور اُس کے ہاتھ کی بھیڑیں ہیں۔ کاش کہ آج کے دِن تُم اُس کی آواز سُنتے!

30. 08 2014 - افسیوں 2 باب 19 آیت

پَس اَب تُم پردیسی اور مُسافر نہیں رہے بلکہ مُقدسوں کے ہم وطن اور خُدا کے گھرانے کے ہو گئے۔

29. 08 2014 - گلتیوں 3 باب 28 آیت

نہ کوئی یہُودی رہا یُونانی۔ نہ کوئی غُلام نہ آزاد نہ کوئی مرد نہ عَورت کِیُونکہ تُم مسِیح یسُوع میں ایک ہو۔

28. 08 2014 - یوحنا 6 باب 29 آیت

یسُوع نے جواب میں اُن سے کہا خُدا کا کام یہ ہے کہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر ایمان لاؤ۔

27. 08 2014 - یعسیاہ 26 باب 3 آیت

جِس کا دِل قائم ہے تو اُسے سلامت رکھے گا کِیُونکہ اُس کا توکل تُجھ پر ہے۔

26. 08 2014 - رومیوں 12 باب 4 تا 5 آیت

کِیُونکہ جِس طرح ہمارے ایک بدن میں بہُت سے اعضا ہوتے ہیں اور تمام اعضا کا کام یکساں نہیں۔ اُسی طرح ہم بھی جو بہُت سے ہیں مسِیح میں شامِل ہو کر ایک بدن ہیں اور آپس میں ایک دُوسرے کے اعضا۔

25. 08 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۶۵

تیری شریعت سے محُبت رکھنے والے مُطمئن ہیں۔ اُن کے لیے ٹھوکر کھانے کا کوئی موَقع نہیں۔

24. 08 2014 - زبُور ۱۱۶ آیت ۱ تا ۲

میَں خُداوند سے محُبت رکھتا ہُوں کِیُونکہ اُس نے میری فریاد اور منِت سُنی ہے۔ چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا اِس لیے میَں عُمر بھر اُس سے دُعا کرُوں گا۔

23. 08 2014 - زبُور ۹۴ آیت ۱۸ تا ۱۹

جب میَں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلا تو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مجُھے سنبھال لیا۔ جب میں تیرے دل میں فکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔

22. 08 2014 - رومیوں ۸ باب ۳۲ آیت

جِس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کیا بلکہ ہم سب کی خاطر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اور سب چیزیں بھی ہمیں کسِ طرح نہ بخشے گا؟

21. 08 2014 - زبُور ۴۲ آیت ۸

تَو بھی دن کو خُداوند اپنی شفقت دکھائے گا اور رات کو میَں اُس کا گیت گاؤں گا بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔

20. 08 2014 - زبوُر ۱۶ آیت ۸

میَں نے خُداوند کوہمیشہ اپنے سامنے رکھاّ ہے۔ چُونکہ وہ میرے داہنے ہاتھ ہے اِس لِیے مجُھے جُنبش نہ ہوگی۔

19. 08 2014 - پہلا یوحنا ۵ باب ۱۲ آیت

جس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زندگی ہے اور جس کے پاس خُدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زندگی بھی نہیں۔

18. 08 2014 - فلِپّیوں ۱ باب ۲۱ آیت

کِیُونکہ زِندہ رہنا میرے لیے مسِیح ہے اور مرَنا نفع۔

17. 08 2014 - دوسرا کرنتھیوں ۱۰ باب ۱۷ تا ۱۸ آیت

غرض جو فخر کرے وہ خُداوند پر فخر کرے۔ کِیُونکہ جو اپنی نیک نامی جتاتا ہے وہ مقبُول نہیں بلکہ جِس کو خُداوند نیک نام ٹھہراتا ہے وُہی مقبُول ہے۔

16. 08 2014 - دوسرا کرنتھیوں ۷ باب ۱ آیت

پَس اے عزیزو! چُونکہ ہم سے ایسے وعدے کئے گئے آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جسمانی اور رُوحانی آلودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خَوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پُہنچائیں۔

15. 08 2014 - رومیوں ۱۴ باب ۸ آیت

اگر ہم جیتے ہیں تو خُداوند کے واسطے جیتے ہیں اگر مرتے ہیں تو خُداوند کے واسطے مرتے ہیں۔ پَس ہم جیئں یا مریں خُداوند ہی کے ہیں۔

14. 08 2014 - مُکاشفہ ۳ باب ۱۴ اور ۲۰ آیت

اور لودیکیہ کی کلِیسیا کے فرشتہ کو یہ لکھ کہ جو امین اور سَچَا اور برحق گواہ اور خُدا کی خِلقت کا مبدا ہے وہ یہ فرماتا ہے کہ۔۔۔۔۔۔دیکھ میں دروازہ پر کھڑا ہُوا کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولےگا تو میں اُس کے پاس اَندر جا کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ۔

13. 08 2014 - اِفسیوں ۲ باب ۱۰ آیت

کِیُونکہ ہم اُس کی کاریگری ہیں اور مسِیح یسُوع میں اُن نیک اعمال کے واسطے مخلوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لیے تیاّر کیا تھا۔

12. 08 2014 - پہلا کرتھیوں ۶ باب ۱۹ تا ۲۰ آیت

کیا تُم نہیں جانتے کہ تُمہارا بَدَن رُوحُ القدس کا مَقدَس ہے جو تُم میں بسا ہُوا ہے اور تُم کو خُدا کی طرف سے مِلا ہے؟ اور تُم اپنے نہیں۔ کِیُونکہ قیمت سے خریدے گئے ہو۔ پَس اپنے بَدَن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔

11. 08 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۴

مُجھے تیری شہادتوں کی راہ سے اَیسی شادمانی ہُوئی جَیسی ہر طرح کی دَولت سے ہوتی ہے۔

10. 08 2014 - زبُور ۴۶ آیت ۱

خُداوند ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصیبت میں مُستعِد مددگار۔

9. 08 2014 - لوقا ۱۲ باب ۶ تا ۷ آیت

کیا دو پیسے کی پانچ چِڑیاں نہیں بکتیں؟ تو بھی خُدا کے حضور اُن میں سے ایک بھی فراموش نہیں ہوتی۔ بلکہ سرکے سارے بال بھی گِنے ہوئے ہیں۔ ڈرو مت۔ تُمہاری قدر تو بہُت سی چِڑیوں سے زیادہ ہے۔

8. 08 2014 - زبُور ۱۴۹ آیت ۴

کِیُونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خوشنُود رہتاہے۔ وہ حلیموں کو نجات دے زینت بخشے گا۔

7. 08 2014 - یعسیاہ ۳۳ باب ۲۲آیت

کِیُونکہ خُداوند ہمارا حاکِم ہے۔ خُداوند ہمارا شریعت دینے والا ہے۔ خُداوند ہمارا بادشاہ ہے۔ وُہی ہم کو بچائے گا۔

6. 08 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۶۰

تیرے کلام کا خُلاصہ سَچائی ہے۔ تیری صداقت کے کُل احکام ابدی ہیں۔

5. 08 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۳۰

تیری باتوں کی تشریح نُور بخشتی ہے ۔ وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔

4. 08 2014 - یرمیاہ ۳۳ باب ۲ تا ۳ آیت

خُداوند جو پُورا کرتا اور بناتا اور قائم کرتا ہے جِس کا نام یہوواہ ہے یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے پُکارو اور میَں تُجھے جواب دُوں گا اور بڑی بڑی گہری باتیں جِن کو تُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہر کرُوں گا۔

3. 08 2014 - پہلا سموئیل ۱۶ باب ۷ آیت

خُداوند اِنسان کی مانِند نظر نہیں کرتا اِس لِئے کہ اِنسان ظاہِری صُورت کو دیکھتا ہے پر خُداوند دِل پر نظر کرتا ہے۔

2. 08 2014 - یعقوب ۱ باب ۲۲ آیت

لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔

1. 08 2014 - زبُور ۱۱۹ آیت ۱۱۴

تُو میرے چُھپنے کی جگہ اور میری سِپر ہے۔ مُجھے تیرے کلام پر اعتماد ہے۔