اكتوبر 2014 Archives

31. 10 2014 - پہلا پطرس 5 باب 8 تا 9 آیت

تُم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تُمہارا مُخالف اِبلِیس گرجنے والے شیر ببر کی طرح ڈھونڈتا پھرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔ تُم اِیمان میں مضبُوط ہو کر اور یہ جان کر اُس کا مُقابلہ کرو کہ تُمہارے بھائی جو دُنیا میں ہیں اُیسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔

30. 10 2014 - اِفسیوں 2 باب 8 تا 9 آیت

کِیُونکہ تُم کو ایمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نِجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشش ہے۔اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔

29. 10 2014 - رومیوں 12 باب 1 آیت

پَس اے بھائیو، میَں خُدا کی رحمتیں یاد دِلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اپنے بَدَن اَیسی قربانی ہونے کے لیے نذر کرو جو زندہ اور پاک اور خُدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی تُمہاری معقُول عَبادت ہے۔

28. 10 2014 - پہلا پطرس 1 باب 24 تا 25 آیت

چُنانچہ ہر بشر گھاس کی مانِند ہے اورا ُس کی ساری شان و شوکت گھاس کے پھُول کی مانِند۔ گھاس تو سُوکھ جاتی ہے اور پھُول گِر جاتا ہے۔ لیکن خُداوند کا کلام اندتک قائم رہے گا۔ یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔

27. 10 2014 - عبرانیوں 4 باب 12 آیت

کِیُونکہ خُدا کا کلام زندہ اور مؤثر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُوُدے گوُدے کو جُدا کر کے گُزر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔

26. 10 2014 - دُوسرا تِیمُتھیُس 3 باب 16 تا 17 آیت

ہر ایک صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لیے فائدہ مند بھی ہے۔ تاکہ مردِ خُدا کامِل بنے اورہر ایک نیک کام کے لیے بالکُل تیار ہو جائے۔

25. 10 2014 - اِِفسیوں 5 باب 19 تا 20 آیت

اور آپس میں مزامیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گایا کرو اور دِل سے خُداوند کے لیے گاتے بجاتے رہا کرو۔ اور سب باتوں میں ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔

24. 10 2014 - اِمثال 9 باب 10 آیت

خُداوند کا خَوف حِکمت کو شُروع ہے اور اُس قُدُس کی پہچان فہم ہے۔

23. 10 2014 - اِمثال 15 باب 23 آیت

آدمی اپنے مُنہ کے جواب سے مسرُور ہوتا ہے اور باموقع بات کیا خُوب ہے!

22. 10 2014 - گلتیوں 6 باب 2 آیت

تُم ایک دُوسرے کا بار اُٹھاؤ اور یُوں مسِیح کی شریعت کو پُورا کرو۔

21. 10 2014 - زبُور 40 آیت 8

اَے میرے خُدا! میری خُوشی تیری مرضی پُوری کرنے میں ہے بلکہ تیری شریعت میرے دِل میں ہے۔

20. 10 2014 - زبُور 51 آیت 12

اپنی نجات کی شادمانی مُجھے پھِر عنایت کر اور مُستعد رُوح سے مُجھے سنبھال۔

19. 10 2014 - زبُور 37 آیت 4

خُداوند میں مسرُور رہ اور وہ تیرے دِل کی مُراد پُوری کرے گا۔

18. 10 2014 - زبُور 27 آیت 14

خُداوند کی آس رکھ اور مضبوط ہو اور تیرا دِل قوی ہو۔ ہاں خُداوند ہی کی آس رکھ۔

17. 10 2014 - زبُور 25 آیت 14 تا 15

خُداوند کو راز وہی جانتے ہیں جو اُس سے ڈرتے ہیں اور وہ اپنا عہد اُنکو بتائیگا۔ میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں۔ کیونکہ وہی میرا پاؤں دام سے چھُڑائیگا۔

16. 10 2014 - زبُور 19 آیت نمبر 14

میرے مُنہ کا کلام اور تیرے دل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔ اے خُداوند! اے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!

15. 10 2014 - دُوسرا سموئیل 7 باب 22 آیت

سو تُو اے خُداوند خُدا بزُرگ ہے کِیُونکہ جیسا ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اُس کے مُطابق کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔

14. 10 2014 - رومیوں 12 باب 2 آیت

اور اِس جہان کے ہمشکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ خُدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔

13. 10 2014 - یرمیاہ 29 باب 11 آیت

کِیُونکہ میں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ میں تُم کو نیک انجام کی اُمید بخشوں۔

12. 10 2014 - اِمثال 3 باب 5 تا 6 آیت

سارے دل سے خُداوند پر تُوکل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کرے گا۔

11. 10 2014 - زبُور 62 آیت 8

اَے لوگو! ہر وقت اُس پر توکل کرو۔ اپنےدِل کا حال اُس کے سامنے کھول دو۔ خُدا ہماری پناہ گاہ ہے۔

10. 10 2014 - اِمثال 19 باب 20 تا 21 آیت

مشورت کو سُن اور تربیت پزیر ہو تاکہ تُو آخر کار دانا ہو جائے۔ آدمی کے دِل میں بہت سے منصُوبے ہیں لیکن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائم رہے گا۔

9. 10 2014 - استثنا 13 باب 4 آیت

تُم خُداوند اپنے خُدا کی پیروی کرنا اور اُس کا خَوف ماننا اور اُس کے حُکموں پر چلنا اور اُس کی بات سُننا۔ تُم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لپٹے رہنا۔

8. 10 2014 - یعسیاہ 43 باب 11 تا 12 آیت

میں ہی یہوواہ ہُوں اور میرے سِوا کوئی بچانے والا نہیں۔ میں نے اعلان کیا اور میں نے نجات بخشی اور میں ہی نے ظاہر کیا جب تُم میں کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔ سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ میں ہی خُدا ہُوں۔

7. 10 2014 - زبُور 63 آیت 1

اَے خُداوند تُو میرا خُدا ہے۔ میَں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔

6. 10 2014 - یعسیاہ 26 باب 4 آیت

ابدتک خُداوند پر اِعتماد رکھّو کِیُونکہ خُداوند یہوواہ ابدی چٹان ہے۔

5. 10 2014 - یعسیاہ ۵۵ باب ۶ آیت

جب تک خُداوند مل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو، جب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔

4. 10 2014 - اِمثال ۲۷ باب ۱ آیت

کل کی بابت گھمنڈ نہ کر کِیُونکہ تُو نہیں جانتا کہ ایک ہی دِن میں کیا ہوگا۔

3. 10 2014 - پہلا پطرس ۱ باب ۳ آیت

ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے یسُوع مسِیح کے مُردوں میں سے جِی اُٹھنے کے باعث اپنی بڑی رحمت سے ہمیں زِندہ اُمید کے لئے نئے سِفے سے پَیدا کیا۔

2. 10 2014 - اِمثال ۲۹ باب ۲۵ آیت

اِنسان کو ڈر پھندا ہے لیکن جو کوئی خُداوند پر تُوکل کرتا ہے محفُوظ رہے گا۔

1. 10 2014 - متی ۵ باب ۱۱ تا ۱۲ آیت

جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لعن طعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نسبت ناحق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔ خُوشی کرنا اور نہایت شادمان ہونا کِیُونکہ آسمان پر تُمہارا اجر بڑا ہے اِس لئے کہ لوگوں نے اُن نبیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔