دسمبر 2014 Archives

31. 12 2014 - یعسیاہ 43 باب 16 اور 18 تا 19 آیت

جِس نے سمُندر میں راہ اور سَیلاب میں گُذر گاہ بنائی۔۔۔۔۔یعنی خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ پِچھلی باتوں کو یاد نہ کرو اور قدیم باتوں پر سوچتے نہ رہو۔ دیکھو میَں ایک نیا کام کرُوں گا۔ اب وہ ظہور میں آئے گا۔ کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ ہاں میَں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا۔

30. 12 2014 - یوحنا 16 باب 33 آیت

میَں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِیے کہی کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو لیِکن خاطِر جمع رکھو میَں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔

29. 12 2014 - یوحنا 14 باب 1 تا 3 آیت

تُمہارا دِل نہ گھبرائے تُم خُدا پر ایمان رکھتے ہو مُجھ پر بھی ایمان رکھو۔ میرے باپ کے گھر میں بہُت سے مکان ہے اگر نہ ہوتے تو میَں تُم سے کہہ دیتا کِیُونکہ میں جاتا ہُوں تاکہ تُمہارے لیے جگہ تیار کروں ۔ اور اگر میَں جا کر تُمہارے لِیے جگہ تیار کرُوں تو پھر آ کر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُوں گا تاکہ جہاں میَں ہُوں تُم بھی ہو۔

28. 12 2014 - متی 11 باب 28 آیت

اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میری پاس آؤ۔ میں تُم کو آرام دُوں گا۔

27. 12 2014 - زبُور 103 آیت 1 تا 3

اَے میری جان خُداوند کو مُبارک کہہ اور جو کُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُوس نام کو مُبارک کہے۔ اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نعمت کو فراموش نہ کر۔ وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔ وہ تُجھے تمام بیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔

26. 12 2014 - لُوقا 2 باب 28 تا 32 آیت

تو اُس نے اُسے اپنی گود میں لِیا اور خُدا کی حمد کر کے کہا کہ۔ اَے مالک اَب تُو اپنے خادِم کو اپنے قول کے مُوافِق سَلامتی سے رُخصت کرتا ہے۔ کِیُونکہ میری آنکھوں نے تیری نِجات دیکھ لی ہے۔ جو تُو نے سب اُمتوں کے رُو برُو تیار کی ہے۔ تاکہ غیر قوموں کو روشنی دینےوالا نُور اور تیری اُمت اِسرائیل کا جلال بنے۔

25. 12 2014 - یعسیاہ 9 باب 6 آیت

اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولد ہُوا اور ہم کو ایک بیَٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہوگی اور اُس کا نام عجِیب مُشیر خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ سلامتی کا شہزادہ ہوگا۔

24. 12 2014 - لُوقا 2 باب 16 تا 20 آیت

پَس اُنہوں نے جلدی جا کر مریم اور یُوسف کودیکھا اور اُس بچے کو چرنی میں پڑا پایا۔ اور اُنہیں دیکھ کر وہ بات جو اُس لڑکے کے حق میں اُن سے کہی گئی تھی مشہُور کی۔ اور سب سُننے والوں نے اِن باتوں پر جو چرواہوں نے اُن سے کہیں تعجُب کیا۔ مگر مریم اِن باتوں کو اپنے دِل میں رکھ کر غور کرتی رہی۔ اور چرواہے جیسا اُن سے کہا گیا تھا وَیسا ہی سب کُچھ سُن کر اور دیکھ کر خُدا کی تمجید اور حمد کرتے ہُوئے لَوٹ گئے۔

23. 12 2014 - لُوقا 2 باب 11 تا 14 آیت

کہ آج داؤد کے شہر میں تُمہارے لئے ایک مُنجی پیَدا ہُؤا یعنی مسیِح خُداوند۔ اور اِس کا تُمہارے لئے یہ نِشان ہے کہ تُم ایک بَچے کو کپڑے میں لِپٹا اور چرنی میں پڑا ہُؤا پاؤ گے۔ اور یکا یک اُس فرشتہ کے ساتھ آسمانی لشکر کی ایک گروہ خُدا کی حمد کرتی اور یہ کہتی ظاہر ہُوئی کہ۔ عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو اور زمین پر اُن آدمیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔

22. 12 2014 - لُوقا 2 باب 8 تا 11 آیت

اُسی علاقے میں چرواہے تھے جو رات کو میَدان میں رہ کر اپنے گلہ کی نگہبانی کر رہے تھے۔ اور خُداوند کا فرشتہ اُن کے پاس آ کھڑا ہُؤا اور خُداوند کا جلال اُن کے چوگرد چمکا اور وہ نہایت ڈر گئے۔ مگر فرشتہ نے اُن سے کہا ڈَرو مَت کِیُونکہ دیکھو میں تُمہیں بڑی خوشی کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمت کے واسطے ہوگی۔ کہ آج داؤد کے شہر میں تُمہارے لئے ایک مُنجی پیَدا ہُؤا یعنی مسیِح خُداوند۔

21. 12 2014 - لُوقا 2 باب 6 تا 7 آیت

جب وہ وہاں تھے تو اَیسا ہُؤا کہ اُس کے وضعِ حمل کو وقت آ پہنچا۔ اور اُس کا پہلوٹھا بیَٹا پیَدا ہُؤا اور اُس نے اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رَکھا کِیُونکہ اُن کے واسطے سرائے میں جگہ نہ تھی۔

20. 12 2014 - لُوقا 2 باب 1 آیت اور 4 تا 5 آیت

اُن دِنوں میں اَیسا ہُوا کہ قیصر اَوگوستُس کی طرف سے یہ حُکم جاری ہُوا کہ ساری دُنیا کے لوگوں کے نام لِکھے جائیں۔۔۔۔۔ پَس یُوسف بھی گلیل کے شہر ناصرۃ سے داؤد کے شہر بیت لحم کو گیا جو یہُودیہ میں ہے۔ اِس لئے کہ وہ داؤد کے گھرانے اور اُولاد سے تھا۔ تاکہ اپنی منگیتر مریم کے ساتھ جو حامِلہ تھی نام لِکھوائے۔

19. 12 2014 - لُوقا 1 باب 76 تا 78 آیت

اور اَے لڑکے تُو خُدا تعالیٰ کا نبی کہلائے گا کِیُونکہ تو خُداوند کی راہیں تیار کرنے کو اُس کے آگے آگے چلے گا۔ تاکہ اُس کی اُمت کو نِجات کا عِلم بخشے جو اُن کو گُناہوں کی مُعافی سے حاصِل ہو۔ یہ ہمارے خُدا کی عین رحمت سے ہوگا جِس کے سبب سے عالمِ بالا کا آفتاب ہم پر طُلُوع کرے گا۔

18. 12 2014 - لُوقا 1 باب 68 تا 70 آیت

خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی حمد ہو کِیُونکہ اُس نے اپنی اُمت پر تُوجہ کرکے اُسے چھُٹکارا دیا۔ اور اپنے خادِم داؤد کے گھرانے میں ہمارے لِئے نِجات کا سینگ نکالا۔( جیسا اُس نے اپنے پاک نبیوں کی زبانی کہا تھا جو کہ دُنیا کے شُروع سے ہوتے آئے ہیں۔)

17. 12 2014 - متی 1 باب 20 تا 21 آیت

وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرِشتہ نے خواب میں دِکھائی دے کر کہا اَے یُوسُف اِبنِ داؤد اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کِیُونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوح القُدُس کی قُدرت سے ہے۔ اُس کے بَیٹا ہوگا اور تُو اُس کا نام یِسُوع رکھنا کِیُونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نِجات دے گا۔

16. 12 2014 - لُوقا 1 باب 46 آیت

پھِر مریم نے کہا کہ میری جان خُداوند کی بڑائی کرتی ہے۔

15. 12 2014 - لُوقا 1 باب 30 تا 33 آیت

فرِشتہ نے اُس سے کہا اَے مریم! خَوف نہ کر کِیُونکہ خُداوند کی طرف سے تُجھ پر فضل ہُؤا ہے۔ اور دیکھ تُو حامِلہ ہوگی اور تیرے بیَٹا ہوگا۔ اُس کا نام یِسُوع رکھنا۔ وہ بزُرگ ہوگا اور خُدا تعالیٰ کا بیَٹا کہلائے گا اور خُداوند خُدا اُس کے باپ داؤد کا تخت اُسے دے گا۔ اور وہ یَعقُوب کے گھرانے پر ابدتک بادشاہی کرے گا اور اُس کی بادشاہی کا آخِر نہ ہوگا۔

14. 12 2014 - لُوقا ۱ باب ۲۶ تا ۲۸ آیت

چھٹے مہینے میں جبرائیل فرشتہ خُدا کی طرف سے گلیل کے ایک شہر میں جِس کا نام ناصرۃ تھا ایک کُنواری کے پاس بھیجا گیا۔ جِس کی منگنی داؤد کے گھرانے کے ایک مرد یُوسُف نام سے ہُوئی تھی اور کُنواری کا نام مریم تھا۔ اور فرشتہ نے اُس کے پاس اَندر آ کر کہا سَلام تُجھ کو جِس پر فضل ہُؤاہے! خُداوند تیرے ساتھ ہے۔

13. 12 2014 - متّی ۲ باب ۴ تا ۶ آیت

اور اُس نے قوم کے سب سَردار کاہِنوں اور فقہیوں کو جمع کر کے اُن سے پُوچھا کہ مسِیح کی پیَدائش کہاں ہونی چاہیے؟ اُنہوں نے اُس سے کہا یہُودیہ کے بیت الحم میں کِیُونکہ نبی کی معرفت یُوں لِکھا گیا ہے کہ اَے بیت الحم یہُوداہ کے علاقے تُو یہُوداہ کے حاکموں میں ہرگز سب سے چھوٹا نہیں۔ کِیُونکہ تُجھ میں سے ایک سَردار نِکلے گا جو میری اُمّت اِسرائیل کی گلّہ بانی کرے گا۔

12. 12 2014 - گلّتیوں ۴ باب ۴ تا ۵ آیت

لیکن جَب وقَت پُورا ہو گیا تو خُدا نے اپنے بَیٹے کو بھیجا جو عَورت سے پَیدا ہُؤا اور شرِیعَت کے ماتحت پیَدا ہُؤا۔ تاکہ شَریعَت کے ماتحوں کو مُول لے کر چھُڑالے اور ہم کو لے پالک ہونے کا درجہ مِلے۔

11. 12 2014 - یعسیاہ ۷ باب ۱۴ آیت

لیکن خُداوند تُم کو ایک نشان بخشے گا۔ دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہوگی اور بَیٹا پَیدا ہوگا اور وہ اُس کا نام عِمانویل رکھّے گی۔

10. 12 2014 - استثنا ۱۸ باب ۱۵ آیت

خُداوند تیرا خُدا تیرے لِئے تیرے ہی درمیان سے یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانِند ایک نبی برپا کرے گا۔ تُم اُس کی سُننا۔

9. 12 2014 - یوحنا ۱۵ باب ۵ آیت اور ۸ آیت

میں انگور کا حقیقی دَرخت ہُوں تُم ڈالیاں ہو۔ جو مجھ میں قائم رہتا اور میں اُس میں وُہی بہُت پھَل لاتا ہے کِیُونکہ مجھ سے جُدا ہو کر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔

8. 12 2014 - یوحنا ۱۴ باب ۶ آیت

یسُوع نے اُس سے کہا راہ اور حق اور زِندگی میَں ہُوں کوئی میرے وسیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا۔

7. 12 2014 - یوحنا ۱۱ باب ۲۵ آیت

یسُوع نے اُس سے کہا قِیامت اور زِندگی تو میَں ہُوں۔ جو مُجھ پر اِیمان لاتا ہے گو وہ مَر جائے تو بھی زِندہ رہے گا۔

6. 12 2014 - یوحنا ۱۰ باب ۱۴ تا ۱۵ آیت

اچھّا چرواہا میَں ہُوں۔ جِس طرح باپ مُجھے جانتا ہے اور میَں باپ کو جانتا ہُوں۔ اِسی طرح میَں اپنی بھیڑوں کو جانتا ہُوں اور میری بھیڑیں مُجھے جانتی ہیں اور میَں بھیڑوں کے لِئے اپنی جان دیتا ہُوں۔

5. 12 2014 - یوحنا ۱۰ باب ۷ آیت اور ۹ تا ۱۰ آیت

پَس یسُوع نے اُن سے پھِر کہا میَں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ بھیڑوں کا دروازہ میَں ہُوں۔

4. 12 2014 - یوحنا ۸ باب ۱۲ آیت

یسُوع نے پھِر اُن سے مُخاطب ہو کر کہا دُنیا کا نُور میَں ہُوں۔ جو میری پَیروی کرے گا وہ اندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔

3. 12 2014 - یوحنا ۶ باب ۳۵ آیت

یسُوع نے اُن سے کہا زِندگی کی روٹی میَں ہُوں۔ جو میرے پاس آئے وہ ہرگز بھُوکا نہ ہوگا اور جو مُجھ پر ایمان لائے وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔

2. 12 2014 - عِبرانیوں ۱ باب ۱ تا ۲ آیت

اگلے زمانہ میں خُدا نے باپ دادا سے حِصہ اور طرح بہ طرح نبیوں کی معرفت کلام کر کے۔ اِس زمانہ کے آخر میں ہم سے بیٹے کی معرفت کلام کِیا جِسے اُس نے سب چِیزوں کا وارِث ٹھہرایا اور جِس کے وسیلہ سے اُس نے عالم بھی پَیدا کِئے۔

1. 12 2014 - یوحنا ۱ باب ۱ تا ۲ آیت اور ۱۴ آیت

اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔ یہی اِبتدا میں خُدا کے ساتھ تھا۔۔۔۔۔۔اور کلام مُجّسم ہُؤا اور فضل اور سَچائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمیان رہا اور ہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلوتے کا جلال۔