فروري 2015 Archives

28. 02 2015 - رومیوں 15 باب 14 آیت

اور اَے میرے بھائیِو! میَں خُود بھی تُمہاری نسبت یقین رکھتا ہُوں کہ تُم آپ نیکی سے معمُور اور تمام معرفت سے بھرے ہو اور ایک دُوسرے کو نصیحت بھی کر سکتے ہو

27. 02 2015 - یعسیاہ 2 باب 22 آیت

پس تُم انسان سے جِس کا دم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کِیُونکہ اُس کی کیا قدر ہے؟

26. 02 2015 - زبُور 95 آیت 1

آؤ ہم خُداوند کے حضُور نغمہ سرائی کریں! اپنی نجات کی چٹان سامنے خُوشی سے للکاریں۔

25. 02 2015 - زبُور 98 آیت 1

خُداوند کے حُضور نیا گیت گاؤ کِیُونکہ اُس نے عجیب کام کِئے ہیں۔ اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مُقدس بازُو نے اُس کے لئے فتح حاصِل کی ہے۔

24. 02 2015 - رومیوں 8 باب 1 تا 2 آیت

پَس اب جو مسِیح یِسُوع میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہیں۔ کِیُونکہ زِندگی کے رُوح کی شَریعَت نے مسِیح یِسُوع میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شَریعَت سے آزاد کر دیا۔

23. 02 2015 - رومیوں 14 باب 1 آیت

کمزور اِیمان والے کو اپنے میں شامِل تو کرو مگر شک و شُبہ کی تکراروں کے لِئے نہِیں۔

22. 02 2015 - افسیوں 4 باب 25 آیت

پَس جھوٹ بولنا چھوڑ کر ہر ایک شخص اپنے پڑوسی سے سَچ بولے کِیُونکہ ہم آپس میں ایک دُوسرے کے عُضو ہیں۔

21. 02 2015 - زبُور 75 آیت 1

اے خُدا! ہم تیرا شُکر ادا کرتے ہیں۔ ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کِیُونکہ تیرا نام نزدِیک ہے۔ لوگ تیرے عجِیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔

20. 02 2015 - یعسیاہ 1 باب 17 آیت

نیکو کاری سِیکھو۔ اِنصاف کے طالِب ہو۔ مظلُوموں کی مدد کرو۔ یتیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواؤں کے حامی ہو۔

19. 02 2015 - امثال 14 باب 21 آیت

اپنے ہمسایہ کو حقیر جاننے والا گُناہ کرتا ہے لیکِن کنگال پر رحم کرنے والا مُبارک ہے۔

18. 02 2015 - زبُور 107 آیت 1

خُداوند کا شُکر کرو کِیُونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔

17. 02 2015 - پہلا پطرس 5 باب 6 تا 7 آیت

پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نِیچے فروتنی سے رہو تاکہ وہ تُمہیں وقت پر سربُلند کرے۔ اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کِیُونکہ اُس کو تُمہارا خیال ہے۔

16. 02 2015 - گلتیوں 6 باب 6 آیت

کلام کی تعلِیم پانے والا تعلِیم دینے والے کو سب سے اچھی چِیزوں میں شرِیک کرے۔

15. 02 2015 - عِبرانیوں 13 باب 17آیت

اپنے پیشواؤں کے فرمانبردار اور تابِع رہو کِیُونکہ وہ تُمہاری رُوحوں کے فائِدہ کے لیے اُن کی طرح جاگتے رہتے ہیں جنہیں حِساب دینا پڑے گا تاکہ وہ خُوشی سے یہ کام کریں نہ کہ رنج سے کِیُونکہ اِس صُورت میں تُمہیں کُچھ فائِدہ نہِیں۔

14. 02 2015 - رومیوں 12 باب 9 آیت

مُحبت بے رَیا ہو۔ بَدی سے نَفرت رکھو نیکی سے لِپٹے رہو۔

13. 02 2015 - افسیوں 5 باب 21 آیت

اور مسِیح کے خَوف سے ایک دُوسرے کا تابِع رہو۔

12. 02 2015 - اِفسیوں 4 باب 15 آیت

بلکہ محبت کے ساتھ سَچَائی پر قائِم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سر ہے یعنی مسِیح کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔

11. 02 2015 - افسیوں 4 باب 29 آیت

کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضرُورت کے مُوافق ترقی کے لئے اچھی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔

10. 02 2015 - اِمثال 15 باب 4 آیت

صحت بخش زبان حیات کا دَرخت ہے پر اُس کی کجگوئی رُوح کی شِکستگی کا باعَث ہے۔

9. 02 2015 - زبُور 63 آیت 3

کِیُونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔ میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔

8. 02 2015 - رومیوں 7 باب 24 تا 25 آیت

ہائے میَں کیسا کمبخت آدمی ہُوں! مَوت کے بَدَن سے مُجھے کَون چھُڑائے گا؟ اپنے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں۔ غرض میَں خُود اپنی عقل سے تو خُدا کی شَریعَت کا مگر جسم سے گُناہ کی شَریعَت کا محکُوم ہُوں۔

7. 02 2015 - رومیوں 15 باب 30 آیت

اور اَے بھائیو! میَں یسُوع مسِیح کا جو ہمارا خُداوند ہے واسطہ دے کر اور رُوح کی محبت کو یاد دلا کر تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ میرے لیے خُدا سے دُعائیں کرنے میں میرے ساتھ مِل کر جانفشانی کرو۔

6. 02 2015 - عامُوس 5 باب 14 آیت

بدی کے نہیں نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔

5. 02 2015 - اِمثال 21 باب 4 آیت

بُلند نظری اور دِل کا تکبُر اور شریروں کی اِقبالمندی گُناہ ہے۔

4. 02 2015 - اِفسیوں6باب 24 آیت

جو ہمارے خُدا یسُوع مسِیح سے لازوال محبت رکھتے ہیں اُن سب پر فضل ہوتا رہے۔

3. 02 2015 - زبُور 53 آیت 2

خُدا نے آسمان سے بنی آدم پر نِگاہ کی تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔

2. 02 2015 - یعقوب 1 باب 17 آیت

ہر اچھی بخشش اور ہر کامِل اِنعام اُوپر سے ہے اور نوروں کے باپ کی طرف سے مِلتا ہے جِس میں نہ کوئی تبدیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردِش کے سبب سے اُس پر سایہ پڑتا ہے۔

1. 02 2015 - نحمیاہ 1 باب 11 آیت

اے خُداوند! میَں تیری مِنت کرتا ہُوں کہ اپنے بندہ کی دُعا پر اور اپنے بندوں کی دُعا پر جو تیرے نام سے ڈرنا پسند کرتے ہیں کان لگا اور آج میَں تیری مِنت کرتا ہُوں اپنے بندہ کو کامیاب کر اور اِس شخص کے سامنے اُس پر فضل کر (میَں تو بادشاہ کا ساقی تھا)۔