مارچ 2015 Archives

31. 03 2015 - یوحنا 13 باب 13 تا 14 آیت

تُم مُجھے اُستاد اورخُداوند کہتے ہو اور خُوب کہتے کِیُونکہ میَں ہُوں۔ پَس جب مُجھ خُداوند اور اُستاد نے تُمہارے پاؤں دھوئے تو تُم پر بھی فرض ہے کہ ایک دُوسرے کے پاؤں دھویا کرو۔

30. 03 2015 - یوحنا 12 باب 46 آیت

میَں نُور ہو کر دُنیا میں آیا ہُوں تاکہ جو کوئی مُجھ پر اِیمان لائے اَندھیرے میں نہ رہے۔

29. 03 2015 - یوحنا 13 باب 31 آیت

جب وہ باہِر چلا گیا تو یسُوع نے کہا کہ اَب اَبنِ آدم نے جلال پایا اور خُدا نے اُس میں جلال پایا۔

28. 03 2015 - یوحنا 13 باب 21 آیت

یہ باتیں کہہ کر یسُوع اپنے دِل میں گبھرایا اور یہ گواہی دی کہ میَں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ تُم میں سے ایک شَخص مُجھے پکڑوائے گا۔

27. 03 2015 - کُلسیوں 1 باب 22 آیت

جو پہلے خارِج اور بُرے کاموں کے سبب سے دِل سے دُشمن تھے تاکہ وہ تُم کو مُقدس بے عَیب اور بے اَلزام بنا کر اپنے سامنے حاضر کرے۔

26. 03 2015 - طِطُس 2 باب 13 تا 14 آیت

اور اُس مُبارک اُمید یعنی اپنے بُزرگ اور مُننجی یسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔ جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فدِیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چھُڑالے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکیت کے لِئے اَیسی اُمت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔

25. 03 2015 - اِمثال 20 باب 22 آیت

تُو یہ نہ کہنا کہ میَں بَدی کا بدلہ لوُں گا خُداوند کی آس رکھ اور وہ تُجھے بچا لے گا۔

24. 03 2015 - زبُور 69 آیت 6

اَے لشکروں کےخُدا! تیری آس رکھنے والے میرے سبب سے شرمِندہ نہ ہوں۔ اَے اِسرائیل کے خُدا! تیرے طالِب میرے سبب سے رُسوانہ ہوں۔

23. 03 2015 - کُلسیوں 1 باب 21 آیت

اور اُس نے اَب اُس کے جِسمانی بَدَن میں مَوت کے وسِیلہ سے تُمہارا بھی میل کر لِیا۔

22. 03 2015 - زبُور 46 آیت 1 تا 2

خُدا ہماری پناہ اور قُوت ہے۔ مُصِیت میں مُستِعد مددگار۔ اِس لئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔

21. 03 2015 - اِمثال 8 باب 13آیت

خُداوند کا خَوف بَدی سے عداوت ہے۔ غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہ اور کجگو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔

20. 03 2015 - کُلسیوں 1 باب 19 تا 20 آیت

کِیُونکہ بان کو یہ پسند آیا کہ ساری معمُوری اُسی میں سکُونت کرے۔ اور اُس کے خُون کے سبب سے جو صِلیب پر بہا صُلح کر کے سب چیزوں کا اُسی کے وسیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خواہ وہ زِمین کی ہوں خواہ آسمان کی۔

19. 03 2015 - پہلا تِمُتھیُس 3 باب 16 آیت

اِس میں کلام نہِیں کہ دِینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جِسم میں ظاہِر ہُؤا اوررُوح میں راستباز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیر قوموں میں اُس کی منادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔

18. 03 2015 - زبُور 71 آیت 8

میرا مُنہ تیری سِتائش سے اور تیری تعظِیم سے دِن بھر پُر رہے گا۔

17. 03 2015 - مُکاشفہ 5 باب 9 آیت

اور وہ یہ نیا گیت گانے لگے کہ تُو ہی اِس کِتاب کو لینے اور اُس کی مُہریں کھولنے کے لائق ہے کِیُونکہ تُو نے ذِبح ہو کر اپنے خُون سے ہر ایک قبیلہ اور اہلِ زبان اور اُمت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔

16. 03 2015 - کُلسیوں 1 باب 18 آیت

اور وہی بَدن یعنی کلیسیا کا سَر ہے۔ وُہی مبدا ہے اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھا تاکہ سب باتوں میں اُس کو اول درجہ ہو۔

15. 03 2015 - عبرانیوں 2 باب 14 آیت

پَس جِس صُورت میں کہ لڑکے خُون اور گوشت میں شرِیک ہیں تو وہ خُود بھی اُن کی طرح اُن شرِیک ہُؤا تاکہ مَوت کے وسِیلہ سے اُس کو جِسے مَوت پر قُدرت حاصِل بھی یعنی اِبلیس کو تباہ کر دے۔

14. 03 2015 - زبُور 80 آیت 7

اَے لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر اور اپنا چہرہ چمکتا تو ہم بچ جائیں گے۔

13. 03 2015 - کُلسیوں 1 باب 17 آیت

اور وہ سب چِیزوں سے پہلے اور اُسی میں سب چِیزیں قائم رہتی ہیں۔

12. 03 2015 - یعسیاہ 51 باب 6 آیت

اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ اور نیچے زمِین پر نگاہ کرو کِیُونکہ آسمان دُھوئیں کی مانِند غائب ہو جائیں گے اور زمِین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گی اور اُس کے باشنِدے کی طرح مَر جائیں گے لیکن میری نجات ابدتک رہے گی اور میری صداقت مَوقوُف نہ ہوگی۔

11. 03 2015 - زبُور 86 آیت 6 تا 7

اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔ اور میری مِنت کی آواز پر توجہ فرما۔ میَں اپنی مُصیبت کے دِن تُجھ سے دُعا کرُوں گا۔ کِیُونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔

10. 03 2015 - اعمال 2 باب 36 آیت

پَس اِسرائیل کا سارا گھرانہ یقین جان لے کہ خُدا نے اُسی یسُوع کو جِسے تُم نے مصلُوب کِیا خُداوند بھی کیا اور مسِیح بھی۔

9. 03 2015 - پہلا پطرس 3 باب 15 آیت

بلکہ مسِیح کو خُداوند جان کر اپنے دِلوں میں مُقدس سَمَجھو اور جو کوئی تُم سے تُمہاری اُمید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لیے ہر وقت مُستعد رہو مگر حِلم اور خوف کے ساتھ۔

8. 03 2015 - زبُور 121 آیت 7 تا 8

خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفّوظ رکھے گا۔ وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔ خُداوند تیری آمد و رفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔

7. 03 2015 - کُلسیوں 1 باب 16 آیت

کِیُونکہ اُسی میں سب چیزیں پَیدا کِیں گئیں۔ آسمان کی ہوں یا زِمین کی۔ دیکھی ہوں یا اندیکھی۔ تخت ہوں یا ریاستیں یا حُکوُمتیں یا اَختیارات۔ سب چِیزیں اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے واسطے پَیدا ہُوئی ہیں۔

6. 03 2015 - یعسیاہ 51 باب 5 آیت

میری صداقت نزدیک ہے۔ میری نجات ظاہر ہے اور میرے بازُو لوگوں پر حُکمرانی کریں گے۔ جزِیرے میرا اِنتظار رکریں گے اور میرے بازُو پر اُن کا توکُل ہوگا۔

5. 03 2015 - پہلا یوحنا 5 باب 20 آیت

اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اور اُس نے ہمیں سَمَجھ بخشی ہے تاکہ اُس کو جو حقیقی ہے جانیں اور ہم اُس میں جو حقیقی ہے یعنی اُس کے بَیٹے یَسُوع مسِیح میں ہیں۔ حقیقی خُدا اور ہمیشہ کی زِندگی یہی ہے۔

4. 03 2015 - اِمثال 19 باب 2 آیت

یہ بھی اچھا نہیں کہ رُوح عِلم سے خالی رہے جو چلنے میں جلد بازی کرتا ہے بھٹک جاتا ہے۔

3. 03 2015 - کُلسیوں 1 باب 15 آیت

وہ اندیکھے خُدا کی صُورت اور تمام مخلُوقات سے پہلے مُولُود ہے۔

2. 03 2015 - اعمال 4 باب 12 آیت

اور کِسی دُوسرے کے وسیِلہ سے نجات نہیں کِیُونکہ آسمان کے تَلے آدمیِوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نجات پا سکیں۔

1. 03 2015 - زبُور 103 آیت 12

جیَسے پُورب پچھم سے دُور ہے وَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں۔