مٓی 2015 Archives

31. 05 2015 - عِبرانیوں 13 باب 7 آیت

اور جو تُمہارے پیشوا تھے اور جنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا اُنہیں یاد رکھّو اور اُن کی زِندگی کے انجام پر غَور کرکے اُن جَیسے اِیماندار ہو جاؤ۔

30. 05 2015 - زبُور 107 آیت 31

کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدم کےلِئے اُس کے عجائب کی خاطِر اُس کی سِتائش کرتے!

29. 05 2015 - خُرُوج 28 باب 29 آیت

اور ہارُون اِسرائیل کے بیٹوں کے نام عدل کے سِینہ بند پر اپنے سِینہ پر پاک مقام میں داخِل ہونے کے وقت خُداوند کے رُو برُو لگائے رہے تاکہ ہمیشہ اُن کی یاد گاری ہُؤا کرے۔

28. 05 2015 - یعسیاہ 42 باب 6 آیت

میَں خُداوند نے تُجھے صداقت سے بُلایا۔ میَں ہی تیرا ہاتھ پکڑُوں گا اور تیری حِفاظت کرُوں گا اور لوگوں کے عہد اور قَوموں کے نُور کے لِئے تُجھے دُوں گا۔

27. 05 2015 - اعمال 20 باب 24 آیت

لیکِن میَں اپنی جان کو عزِیز نہِیں سَمَجھتا کہ اُس کی کُچھ قدر کرُوں بمُقابلہ اِس کے کہ اپنا دَور اور وہ خِدمت جو خُداوند یسُوع سے پائی ہے پُوری کرُوں یعنی خُدا کے فضل کی خُوشخَبری کی گواہی دُوں۔

26. 05 2015 - یعسیاہ 25 باب 1 آیت

اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔ میَں تیری تمجید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتائش کرُوں گا کِیُونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔ تیری مصلحتیں قدیِم سے وفاداری اور سَچّائی ہیں۔

25. 05 2015 - امثال 17 باب 16 آیت

حِکمت خرِیدنے کو احمق کے ہاتھ میں قِیمت سے کیا فائدہ ہے حالانکہ اُس کا دِل اُس کی طرف نہیں؟

24. 05 2015 - یعسیاہ 42 باب 3 تا 4 آیت

وہ مسلے ہُوئے سرکنڈے کو نہ توڑے گا اور ٹمٹماتی بَتی کو نہ بُجھائے گا۔ وہ راستی سے عدالت کرے گا۔ وہ ماندہ نہ ہوگا اور ہمٗت نہ ہارے گا جب تک کہ عدالت کو زِمین پر قائِم نہ کر لے۔ جزِیرے اُس کی شرِیعت کا اِنتظار کریں گے۔

23. 05 2015 - اعمال 28 باب 31 آیت

اور جو اُس کے پاس آتے تھے۔ اُن سب سے مِلتا رہا اور کمال دِلیری سے بَغیر روک ٹوک کے خُدا کی بادشاہی کی مُنادی کرتا اور خُدا یسُوع مسِیح کی باتیں سِکھاتا رہا۔

22. 05 2015 - اعمال 1 باب 8 آیت

لیکِن جب رُوح الُقدس تُم پر نازِل ہو گا تو تُم قُوت پاؤ گے اور یروشلِیم اور تمام یہُودیہ اور سامریہ میں بلکہ زِمین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہوگے۔

21. 05 2015 - زبُور 79 آیت 9

اَے ہمارے نِجات دینے والے خُدا! اپنے نام کے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔ اپنے نام کی خاطِر ہم کو چُھڑا اور ہمارے گُناہوں کا کُفارہ دے۔

20. 05 2015 - فلِپیوں 1 باب 4 تا 5 آیت

اور ہر ایک دُعا میں جو تُمہارے لِئے کرتا ہُوں ہمیشہ خُوشی کےساتھ تُم سب کے لِئے دَرخواست کرتا ہُوں۔ اِس لِئے کہ تُم اوّل روز سے لے کر آج تک خُوشخبری کے پھَیلانے میں شریک رہے ہو۔

19. 05 2015 - پہلا تھسلنیکیوں 1 باب 8 آیت

کِیُونکہ تُمہارے ہاں سے نہ فقظ مِکدُنیہ اور اخیہ میں خُدا کے کلام کا چرچا پھَیلا ہے بلکہ تُمہارا اِیمان جو خُدا پر ہے ہر جگہ اَیسا مشہُور ہو گیا ہے کہ ہمارے کہنے کی کُچھ حاجت نہیں۔

18. 05 2015 - یعسیاہ 10 باب 1 تا 2 آیت

اُن پر اَفسوس جو بے اِنصافی سے فیصلے کرتے ہیں اور اُن پر جو ظُلم کی رُوبکاریں لِکھتے ہیں۔ تاکہ مسکِینوں کو عدالت سے محرُوم کریں اور جو میرے لوگوں میں مُحتاج ہیں اُن کا حق چھِین لیں اور بیواوں کو لُوٹیں اور یتِیم اُن کا شِکار ہوں!

17. 05 2015 - پہلا یوحنا 3 باب 17 آیت

جِس کِسی کے پاس دُنیا کا مال ہو اور وہ اپنے بھائی کو مُحتاج دیکھ کر رحم کرنے میں دریغ کرے تو اُس میں خُدا کی محبت کِیونکر قائِم رہ سکتی ہے؟

16. 05 2015 - اِمثال 3 باب 27 آیت

بھلائی کے حقدار سے اُسے دریغ نہ کرنا جب تیرے مقدُور میں ہو۔

15. 05 2015 - لُوقا 19 باب 10 آیت

کِیُونکہ اِبنِ آدم کھوئے ہُوؤں کو ڈھونڈنے اور نِجات دینے آیا ہے۔

14. 05 2015 - زبُور 141 آیت 4

میرے دِل کو کِسی بُری بات کی طرف مائِل نہ ہونے دے کہ بدکاروں کے ساتھ مِل کر شرارت کے کاموں میں مصرُوف ہو جائے اور مُجھے اُن کی نفِیس کھانے سے باز رکھ۔

13. 05 2015 - زبُور 141 آیت 3

اَے خُداوند میرے مُنہ پر پہرہ بِٹھا۔ میرے لبوں کے دروازہ کی نِگہبانی کر۔

12. 05 2015 - دُوسرا تھِسلنیکیوں 3 باب 1 آیت

غرض اَے بھائیو! ہمارے حق میں دُعا کرو کہ خُداوند کا کلام اَیسا جلد پھیل جائے اور جلال پائے جَیسا تُم میں۔

11. 05 2015 - اِمثال 21 باب 29 آیت

شَریر اپنے چہرہ کو سَخت کرتا ہے لیکِن صادِق اپنی راہ پر غور کرتا ہے۔

10. 05 2015 - دُوسرا تِمُتھیُس 3 باب 15 آیت

اور تُو بچپن سے اُن پاک نوِشتوں سے واقِف ہے جو تُجھے مسِیح یسُوع پر اِیمان لانے سے نِجات حاصِل کرنے کےلیے دانائی بخش سکتے ہیں۔

9. 05 2015 - پہلا تھسلنیکیوں 1 باب 6 تا 7 آیت

اور تُم کلام کو بڑی مُصیبت میں رُوح القدُس کی خُوشخَبری کے ساتھ قُبُول کرکے ہماری اور خُداوند کی مانِند بنے۔ یہاں تک کہ مکدُنیہ اور اخیہ کے سب اِیمانداروں کے لِئے نمُونہ بنے۔

8. 05 2015 - زبُور 108 آیت 3

اَے خُداوند' میں لوگوں میَں تیرا شُکر کرُوں گا۔ میَں اُمتّوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔

7. 05 2015 - زبُور 103 آیت 2 تا 3

اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نعمِت کو فراموش نہ کر۔ وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔ وہ تُجھے تمام بِیمارویوں سے شِفا دیتا ہے۔

6. 05 2015 - پہلا یوحنا 2 باب 2 آیت

اور وہُی ہمارے گُناہوں کا کفّارہ ہے اور نہ صِرف ہمارے ہی گُناہوں کا بلکہ تمام دُنیا کے گُناہوں کا بھی۔

5. 05 2015 - حزقی ایل 18 باب 31 تا 32 آیت

اُن تمام گُناہوں سے جِن سے تُم گُنہگار ہُوئے دُور کرو اور اپنے لِیے نیا دِل اور نئی رُوح پَیدا کرو۔ اَے بنی اِسرائیل تُم کیوں ہلاک ہو گے؟ کِیُونکہ خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے مَرنے والے کی مَوت سے شادمانی نہیں۔ اِس لِیے باز آؤ اور زِندہ رہو۔

4. 05 2015 - لُوقا 3 باب 8 آیت

پَس تَوبہ کے مُوافِق پھَل لاؤ اور اپنے دِلوں میں یہ کہنا شرُوع نہ کرو ابرہام ہمارا باپ ہے کِیُونکہ میَں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھروں سے ابرہام کے لیے اولاد پَیدا کر سکتا ہے۔

3. 05 2015 - دُوسرا پطرس 3 باب 9 آیت

خُداوند اپنے وعدہ میں دیر نہِیں کرتا جَیسی دیر بعض لوگ سَمَجھتے ہیں بلکہ تُمہارے بارے میں تحمُل کرتا ہے اِس لیے کہ کِسی کی ہلاکت نہِیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی تَوبہ تک نوبت پہُنچے۔

2. 05 2015 - رومیوں 10 باب 15 آیت

اور جب تک وہ بھیجےنہ جائیں مُنادی کیونکر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوشنما ہیں اُن کے قدم جو اچھی چِیزوں کی خُوشخَبری دیتے ہیں۔

1. 05 2015 - پہلا تھسلنیکیوں 1 باب 2 آیت

تُم سب کے بارے میں ہم خُدا کا شُکر ہمیشہ بجا لاتے ہیں اور اپنی دُعاؤں میں تُمہیں یاد کرتے ہیں۔