جولاي 2015 Archives

31. 07 2015 - یوحنا 1 باب 12 تا 13 آیت

لیکِن جتنوں نے اُسے قُبول کیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔ اور نہ خُون سے جِسم کی خواہش سے نہ اِنسان کے اِرادہ سے بلکہ خُدا سے پیَدا ہُوئے۔

30. 07 2015 - پہلا سموئیل 3 باب 19 آیت

اور سموئیل بڑا ہوتا گیا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا اور اُس نے اُس کی باتوں میں سے کسِی کو مِٹی میں مِلنے نہ دِیا۔

29. 07 2015 - زبُور 71 آیت 18

اَے خُدا! جب میَں بُڈھاّ اور سر سفید ہو جاؤں تو مُجھے ترک نہ کرنا جب تک کہ میں تیری قُدرت آئندہ پُشت در پُشت پر اور تیرا زور ہر آنے والے پر ظاہِر نہ کردُوں۔

28. 07 2015 - دُوسرا تیمُتھیُس 4 باب 7 تا 8 آیت

میَں اچھّی کُشتی لڑ چُکا۔ میَں نے دوڑکو ختم کر لِیا۔ میَں نے اِیمان کو محفُوظ رکھا۔ آئندہ کےلیے میرے واسطے راستبازی کا وہ تاج رکھّا ہُؤا ہے جو عادِل مُنصِف یعنی خُداوند مُجھے اُس دن دے گا اور صِرف مُجھے ہی نہیں بلکہ اُن سب کو بھی جو اُس کے ظُہُور کے آرزو مند ہوں۔

27. 07 2015 - اعمال 17 باب 4 آیت

اُن میں سے بعض نے مان لیا اورپولو س اور سِیلاس کے شرِیک ہُوئے اور خُدا پرست یُونانیوں کی ایک بڑی جماعت اور بہُتیری شِریف عَورتیں بھی اُن کی شِریک ہُوئیں۔

26. 07 2015 - طِطُس 2 باب 3 آیت

اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی بھی وضع مُقدسوں کی سی ہو۔ تہمت لگانے والی اور زِیادہ مَے پینے میں مُبتلا نہ ہوں بلکہ اچھّی باتیں سِکھانے والی ہوں۔

25. 07 2015 - طِطُس 2 باب 2 آیت

یعنی یہ کہ بُوڑھے مرد پرہیزگار، سنجیدہ، اور مُتّقی ہوں اور اُن کا ایمان اور محّبت اور صبر صحیح ہو۔

24. 07 2015 - واعِظ 7 باب 10 آیت

تُو یہ نہ کہہ کہ اگلے دِن اِن سے کِیُونکر بہتر تھے؟ کِیُونکہ تُو دانِشمندی سے اِس امر کی تحقیق نہیں کرتا۔

23. 07 2015 - پہلا تُیمُتھیُس 4 باب 14 آیت

اُس نعمت سے غافِل نہ رہ جو تُجھے حاصِل ہے اور نُبُّوت کے ذریعہ سے بُزُرگوں کے ہاتھ رکھتے وقت تُجھے مِلی تھی۔

22. 07 2015 - پہلا پطرس 5 باب 5 آیت

اَے جوانو! تُم بھی بزُرگوں کے تابِع رہو بلکہ سب کے سب ایک دُوسرے کی خِدمت کے لیے فروتنی سے کمر بستہ رہو اِس لیے کہ خُدا مغروروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر فروتنوں کو توفیق بخشتا ہے۔

21. 07 2015 - یعسیاہ 40 باب 29 آیت

وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔

20. 07 2015 - واعِظ 12 باب 1 آیت

اور اپنی جوانی کے دِنوں میں اپنے خالق کو یاد کر بلکہ بُرے دِن ہنُوز نہیں آئے اور وہ برس نزدِیک نہیں ہوُئے جِن میں تُو کہے گا کہ اِن سے مُجھے کُچھ خُوشی نہیں۔

19. 07 2015 - زبُور 71 آیت 9

بڑھاپے کے وقت مُجھے ترک نہ کر۔ میری ضعیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔

18. 07 2015 - افسِیوں 4 باب 15 آیت

بلکہ محّبت کےساتھ سَچّائی پر قائم رِہ کر اور اُس کے ساتھ جو سَر ہے یعنی مسِیح کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔

17. 07 2015 - اعمال 2 باب 17 آیت

خُداوند فرماتا ہے کہ آخری دِنوں میں اَیسا ہوگا کہ میَں اپنے رُوح میں سے ہر بشر پر ڈالُوں گا اور تُمہارے بیٹے اور تُمہاری بیٹیاں نبوّت کریں گی اور تُمہارے جوان رویا اور تُمہارے بُڈھے خواب دیکھیں گے۔

16. 07 2015 - قضاۃ 2 باب 7 آیت

اور وہ لوگ خُداوند کی پرستِش یشُوع کے جیتے جی اور اُن بزُرگوں کے جیِتے جی کرتے رہے جو یشُوع کے بعد زِندہ رہے اور جِنہوں نے خُداوند کے سب بڑے کام جو اُس نے اسرائیل کے لِئے کِئے دیکھے تھے۔

15. 07 2015 - پہلا تِمُتھیُس 5 باب 3 آیت

اُن بیواؤں کو جو واقعی بیوہ ہیں عِزّت کر۔

14. 07 2015 - پہلا تِمُتھیُس 5 باب 1 آیت

کِسی بڑے عُمر والے کو ملامت نہ کر بلکہ باپ جان کر نصیحت کر۔

13. 07 2015 - پہلا تِمُتھیُس 4 باب 12 آیت

کوئی تیری جوانی کی حقارت نہ کرنے پائے بلکہ تُو اِیمانداروں کے لیے کلام کرنے اور چال چلن اور محّبت اور اِیمان اور پاکِیزگی میں نمُونہ بن۔

12. 07 2015 - اِمثال 23 باب 22 آیت

اپنے باپ کا جِس سے تُو پَیدا ہُؤا شِنوا ہو اور اپنی ماں کو اُس کے بڑھاپے میں حقیر نہ جان۔

11. 07 2015 - زبُور 126 آیت 2

اُس وقت ہمارے مُنہ پر ہنسی اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔ تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اِن کے لیے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔

10. 07 2015 - یعسیاہ 6 باب 8 آیت

اُس وقت میَں نے خُداوند کی آواز سُنی جِس نے فرمایا میَں کِس کو بھیجُوں اور ہماری طرف سے کون جائے گا؟ تب میَں نے عرض کی میَں حاضر ہُوں مُجھے بھیج۔

9. 07 2015 - یعسیاہ 6 باب 6 تا 7 آیت

اُس وقت سرافِیم میں سے ایک سُلگا ہُوا کوئلہ جو اُس نے دستِ پناہ سے مذبع پر سے اُٹھا لیا اپنے ہاتھ میں لے کر اُڑتا ہُوا میرے پاس آیا۔ اور اُس سے میرے منُہ کو چھُوا اور کہا دیکھ اِس نے تیرے لبوں کو چھُوا۔ پس تیری بدکرِداری دُور ہُوئی اور تیرے گناہ کا کُفارہ ہو گیا۔

8. 07 2015 - یعسیاہ 6 باب 5 آیت

تب میَں بول اُٹھا کہ مُجھ پر افسوس! میَں تو بردباد ہُوا! کِیُونکہ میرے ہونٹ ناپاک ہیں اور نجس لب لوگوں میں بستا ہُوں کِیُونکہ میرے آنکھوں نے بادشاہ ربُ الافواج کو دیکھا۔

7. 07 2015 - یعسیاہ 6 باب 2 تا 3 آیت

اُس کے آس پاس سرافِیم کھڑے تھے جِن میں سے ہر ایک کے چھ بازُو تھے اور ہر ایک دو سے اپنے مُنہ ڈھانپے تھا اور دو سے پاؤں اور دو سے اُڑتا تھا۔ اور ایک نے دُوسرے کو پُکارا اور کہا قُدُوس قُدُوس قُدُوس ربُّ الافواج ہے۔ ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہے۔

6. 07 2015 - یعسیاہ 6 باب 1 آیت

جِس سال عُزیا بادشاہ نے وفات پائی میَں نے خُداوند کو ایک بڑی بُلندی پر اُونچے تخت پر بیَٹھے دیکھا اور اُس کے لِباس کے دامن سے ہیکل معمُور ہو گئی۔

5. 07 2015 - اِفسیوں 3 باب 12 آیت

جِس میں ہم کو اُس پر اِیمان رکھنے کے سبب سے دِلیری ہے اور بھروسے کے ساتھ رسائی۔

4. 07 2015 - گلتیوں 5 باب 1 آیت

مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کےلِیے آزاد کیا ہے پَس قائِم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔

3. 07 2015 - زبُور 106 آیت 6

ہم نے اور ہمارے باپ دادا نے گُناہ کِیا۔ ہم نے بدکاری کی۔ ہم نے شرارت کے کام کِئے۔

2. 07 2015 - حزقی ایل 36 باب 23 آیت

میَں اپنے بزُرگ نام کی جو قُوموں کے درِمیان ناپاک کِیا گیا جِس کو تُم نےاُن کے درمِیان ناپاک کِیا تھا تقدِیس کرُوں گا اور جب اُن کی آنکھوں کے سامنے تُم سے میری تقدِیس ہوگی تب وہ قومیَں جانیں گی کہ میَں خُداوند ہُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔

1. 07 2015 - یرمیاہ 22 باب 29 آیت

اَے زمیِن زمیِن زمیِن ! خُداوند کا کلام سُن۔