دسمبر 2015 Archives

31. 12 2015 - مُکاشفہ 1 باب 8 آیت

خُداوند خُدا جو ہے جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادِرِ مُطلَق فرماتا ہے کہ میَں الفا اور اومیگا ہُوں۔

30. 12 2015 - یعسیاہ 42 باب 8 تا 9 آیت

یہوواہ میَں ہُوں۔ یہی میرا نام ہے۔ میَں اپنا جلال کِسی دُوسرے کے لیے اور اپنی حمد کھودی ہُوئی مُورتوں کےلیے روانہ رکھُوں گا۔ دیکھو پُرانی باتیں پُوری ہو گئیں اور میَں نئی باتیں بتاتا ہُوں۔ اِس سے پیشتر کہ واقع ہوں میَں تُم سے بیان کرتا ہُوں۔

29. 12 2015 - یعقوب 3 باب 16 آیت

اِس لیے کہ جہاں حسد اور تفرقہ ہوتا ہے وہاں فساد اور ہر طرح کا بُرا کام بھی ہوتا ہے۔

28. 12 2015 - رومیوں 16 باب 25 تا 27 آیت

اب خُدا جو تُم کو میری خُوشخبری یعنی یسُوع مسِیح کی مُنادی کے مُوافِق مضبوط کر سکتا ہے اُس بھید کے مُکاشفہ کے مُطابق جو ازل سے پوشِیدہ رہا۔ مگر اِس وقت ظاہر ہو کر خُدا ازل کے حُکم کے مُطابق نبیوں کی کِتابوں کے ذریعہ سے سب قوموں کو بتایا گیا تاکہ وہ اِیمان کے تابع ہو جائیں۔ اُسی واحِد حکیم خُدا کی یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے ابدتک تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔

27. 12 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 9 باب 10 آیت

پَس جو بونے والے کےلیے بیج اور کھانے والے کےلیے روٹی بہم پُہنچاتا ہے وُہی تُمہارے لیے بہم پُہنچائے گا اور اُس میں ترقی دے گا اور تُمہاری راستبازی کے پھَلوں کو بڑھائے گا۔

26. 12 2015 - یوحنا 3 باب 17 آیت

کِیُونکہ خُدا نے بَیٹے کو دُنیا میں اِس لیے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لیے کہ دُنیا اُس کے وسیلہ سے نِجات پائے۔

25. 12 2015 - یوحنا 1 باب 14 آیت

اور کلام مُجسم ہُوا اور فضل اور سَچَائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمیان رہا اور ہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلوتے کا جلال۔

24. 12 2015 - یوحنا 3 باب 16 آیت

کِیُونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محبّت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔

23. 12 2015 - یوحنا 1 باب 1 آیت

اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔

22. 12 2015 - پہلا تیمُتھِیُس 6 باب 18 آیت

اور نیکی کریں اور اچھَے کاموں میں دَولتمند بنیں اور سخاوت پر تیار اور اِمداد پر مُستعد ہوں۔

21. 12 2015 - رومیوں 15 باب 12 آیت

اور یعسیاہ بھی کہتا ہے کہ یَسی کی جڑ ظاہِر ہوگی یعنی وہ شَخص جو غیر قوموں پر حُکُومت کرنے کو اُٹھے گا اُسی سے غَیر قومیں اُمِید رکھیّں گی۔

20. 12 2015 - متی 2 باب 6 آیت

اَے بیت الحم یہُوداہ کے علاقے تُو یہُوداہ کے حاکموں میں ہرگِز سب سے چھوٹا نہیں۔ کِیُونکہ تُجھ میں سے ایک سِردار نکلے گا جو میری اُمّت اسرائیل کی گلّہ بانی کرے گا۔

19. 12 2015 - گلتّیوں 4 باب 4 تا 5 آیت

لیکِن جب وقت پُورا ہو گیا تو خُدا نے اپنے بَیٹے کو بھیجا جو عَورت سے پَیدا ہُؤا اور شَرِیعِت کے ماتحتوں کو مول لے کر چھُڑالے اور ہم کو لے پالک ہونے کا درجہ مِلے۔

18. 12 2015 - گلتّیوں 1 باب 3 تا 4 آیت

خُدا باپ اور ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔ اُسی نے ہمارے گُناہوں کے لیے اپنے آپ کو دے دِیا تاکہ ہمارے خُدا اور باپ کی مرضی کے مُوافِق ہمیں اِس مَوجودہ خراب جہان سے خلاصی بخشے۔

17. 12 2015 - زبُور 69 آیت 5 تا 6

اَے خُدا! تُو میری حماقت سے واقِف ہے اور میرے گُناہ تُجھ سے پوُشِیدہ نہیں ہیں۔ اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! تیری آس رکھنے والے میرے سبب سے شرمِندہ نہ ہوں۔ اَے اِسرائیل کے خُدا ! تیرے طِالب میرے سبب سے رُسوا نہ ہوں۔

16. 12 2015 - عِبرانیوں 2 باب 18 آیت

کِیونکہ جِس صُورت میں اُس نے خُود ہی آزمائش کی حالت میں دُکھ اُٹھایا تو وہ اُن کی بھی مدد کر سکتا ہے جِن کی آزمائش ہوتی ہے۔

15. 12 2015 - عبرانیوں 2 باب 17 آیت

پَس اُس کو سب باتوں میں پانے بھائیوں کی مانِند بننا لازِم ہُؤا تاکہ اُمّت کے گُناہوں کا کفارہ دینے کے واسطے اُن باتوں میں جو خُدا سے علاقہ رکھتی ہیں ایک رحمدِل اور دیانتدار سَردار کاہِن بنے۔

14. 12 2015 - زبُور 69 آیت 30 تا 32

میِں گیت گا کر خُدا کے نام کی تعرِیف کرُوں گا اور شُکرگزاری کے ساتھ اُس کی تمجید کرُوں گا۔ یہ خُداوند کو بَیل سے زِیادہ پسند ہوگا بلکہ سِینگ اور کھُروالے بچھڑے سے زِیادہ۔ حلیِم اِسے دیکھ کر خُوش ہُوئے ہیں۔ اَے خُدا کے طالِبو! تُمہارے دِل زِندہ رہیں۔

13. 12 2015 - اِستثنا 24 باب 19 آیت

جب تُو اپنے کھیت کی فصل کاٹے اور کوئی پُولا کھیت میں بھُول سے رہ جائے تو اُس کے لینے کو واپس نہ جانا۔ وہ پردیسی اور یتیم اور بیوہ کےلیے رہے تاکہ خُداوند تیرا خُدا تیرے سب کاموں میں جِن کو تُو ہاتھ لگائے تُجھ کو برکت بخشے۔

12. 12 2015 - زبُور 69 آیت 17 تا 18

اپنے بندہ سے رُو پوشی نہ کر کِیُونکہ میَں مُصِیبت میں ہُوں۔ جلد مُجھے جواب دے۔ میری جان کے پاس آ کر اُسے چُھڑالے۔ میرے دُشمنوں کے رُو برُو میرا فِدیہ دے۔

11. 12 2015 - یوحنا 1 باب 4 تا 5 آیت

اُس میں زندگی تھی اور وہ زِندگی آدمیوں کا نُور تھی۔ اور نُور تاریکی میں چمکتا ہے اور تاریکی نے اُسے قُبُول نہ کیا۔

10. 12 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 6 باب 14 آیت

بے ایمانوں کے ساتھ ناہموار جُوئے میں نہ جُتو کِیُونکہ راستبازی اور بے دِینی میں کیا میل جول؟ یا روشنی اور تاریکی میں کیا شراکت؟

9. 12 2015 - یوحنا 3 باب 20 تا 21 آیت

کِیونکہ جو کوئی بدی کرتا ہے وہ نُور سے دُشمنی رکھتا ہے اور نُور کے پاس نہِیں آتا۔ اَیسا نہ ہو کہ اُس کے کاموں پر ملامت کی جائے۔ مگر جو سَچَائی پر عمل کرتا ہے وہ نُور کے پاس آتا ہے تاکہ اُس کے کام ظاہِر ہوں کہ وہ خُدا میں کِئے گئے ہیں۔

8. 12 2015 - پہلا پطرس 2 باب 9 آیت

لیکن تُم ایک برگُزیدہ نسل۔ شاہی کاہِنوں کا فِرقہ۔ مُقدس قَوم اور ایسی اُمت ہو جو خُدا کی خاص ملکیت ہے تاکہ اُس کی خُوبیاں ظاہِر کرو جِس نے تُمہیں تاریکی سے اپنی عجیب روشنی میں بُلایا ہے۔

7. 12 2015 - زبُور 112 آیت 4

راستبازوں کے لِئے تارِیکی میں نُور چمکتا ہے ۔ وہ رِحیم و کرِیم اور صادق ہے۔

6. 12 2015 - یوحنا 8 باب 12 آیت

یسُوع نے پھِر اُن سے مُخاطب ہو کر کہا دُنیا کا نُور میَں ہُوں۔ جو میری پیَروی کرے گا وہ اَندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔

5. 12 2015 - اِفسیوں 5 باب 3 آیت

اور جَیسا کہ مُقدسوں کو مُناسب ہے تُم میں حرامکاری اور کِسی طرح کی ناپاکی یا لالچ کا ذِکر تک نہ ہو۔

4. 12 2015 - متی 5 باب 14 آیت

تُم دُنیا کے نُور ہو۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چھِپ نہیں سکتا۔

3. 12 2015 - کُلسیوں 1 باب 13 آیت

اُسی نے ہم کو تاریکی کے قبضہ سے چُھڑایا کر اپنے عزیز بَیٹے کی بادشاہی میں داخل کِیا۔

2. 12 2015 - زبُور 35 آیت 22 تا 23

اَے خُداوند تُو نے خُود یہ دیکھا ہے۔ خاموش نہ رہ۔ اَے خُداوند! مُجھ سے دُور نہ رہ۔ اُٹھ! میرے اِنصاف کےلیے جاگ اور میرے مُعاملہ کےلیے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُداوند!

1. 12 2015 - دانی ایل 12 باب 3 آیت

اور اہلِ دانش نُورِ فلک کی مانِند چمکیں گے اور جِن کی کوشِش سے بُہتیرے صادِق ہو گئے سِتاروں کی مانِند ابدُلآباد تک رَوشن ہوں گے۔