مارچ 2016 Archives

31. 03 2016 - اِمثال 3 باب 31 تا 32 آیت

تٗند خُو آدمی پر حسد نہ کرنا اور اُس کی کِسی روِش کو اِختیار نہ کرنا۔ کِیُونکہ کجرَو سے خُداوند کو نفرت ہے لیکِن راستباز اُس کے محرم راز ہیں۔

30. 03 2016 - یوحنا 3 باب 30 آیت

ضرُور ہے کہ وہ بڑھے اور میَں گھٹُوں۔

29. 03 2016 - یوحنا 3 باب 28 تا 29 آیت

تُم خُود میرے گواہ ہو کہ میَں نے کہا میَں مسِیح نہِیں مگر اُس کے آگے بھیجا گیا ہُوں۔ جِس کی دُلہن ہے وہ دُلہا ہے مگر دُلہا کا دوست جو کھڑا ہُؤا اُس کی سُنتا ہے دُلہا کی آواز سے بہُت خُوش ہوتا ہے۔ پَس میری یہ خُوشی پُوری ہو گئی۔

28. 03 2016 - اِستثنا 3 باب 27 تا28 آیت

تُو کوہِ پسگہ کی چوٹی پر چڑھ جا اور مغرِب اور شِمال اور جنُوب اور مشرِق کی طرف دَوڑ کر اُسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لے کِیُونکہ تُو اِس یردن کے پار نہیں جانے پائے گا۔ پر یشُوع کو وصِیت کر اور اُس کی حوصَلہ افزائی کر کے اُسے مضبوط کر کِیُونکہ وہ اِن لوگوں کے آگے پار جائے گا اور وُہی اِنکو مُلک کا جِسے تُو دیکھ لیگا مالِک بنائے گا۔

27. 03 2016 - رومیوں 3 باب 27 تا 28 آیت

پَس فخر کہاں رہا؟ اِس کی گُنجائش ہی نہیں۔ کونسی شَریعت کے سبب سے؟ کیا اعمال کی شَریعَت سے؟ نہِیں اِیمان کی شَریعَت سے۔ چُنانچہ ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اِنسان شَریعَت کے اعمال کے بغَیر اِیمان کے سبب سے راستباز ٹھہرتا ہے۔

26. 03 2016 - گلتیوں 3 باب 26 تا 27 آیت

کِیُونکہ تُم سب اِیمان کے وسِیلہ سے جو مسِیح یسُوع میں ہے خُدا کے فرزند ہو۔ اور تُم سب جتنوں نے مسیِح میں شامل ہونے کا بپتسمہ لِیا مسیِح کو پہن لِیا۔

25. 03 2016 - دانی ایل 3 باب 25 آیت

اُس نے کہا دیکھو میَں چار شخص آگ میں کھُلے پھِرتے دیکھتا ہُوں اور اُن کو کُچھ ضرر نہیں پہنچا اور چُوتھے کی صُورت اِلہٰ زادہ کی سی ہے۔

24. 03 2016 - گلتیوں 3 باب 24 آیت

پَس شَریعت مسِیح تک پہنچانے کو ہمارا اُستاد بنی تاکہ ہم اِیمان کے سبب سے راستباز ٹھہریں۔

23. 03 2016 - رومیوں 3 باب 23 تا 24 آیت

اِس لیے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسِیلہ سے جو مسِیح یسُوع میں ہے مُفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔

22. 03 2016 - لوقا 3 باب 22 آیت

اور رُوح القُدُس جسمانی صورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُوا اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیَٹا ہے۔ تُجھ سے میَں خُوش ہُوں۔

21. 03 2016 - رومیوں 3 باب 21 تا 22 آیت

مگر اَب شَریعَت کے بغَیر خُدا کی ایک راستبازی ظاہِر ہُوئی ہے جِس کی گواہی شَریعَت اور نبیوں سے ہوتی ہے۔یعنی خُدا کی وہ راستبازی جو یسُوع مسِیح پر اِیمان لانے سے سب ایِمان لانے والوں کو حاصل ہوتی ہے کِیُونکہ کُچھ فرق نہیں۔

20. 03 2016 - اِفسیوں 3 باب 20 تا 21 آیت

اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہُت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ کلِیسیا میں اور مسِیح یسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدُالآباد اُس کی تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔

19. 03 2016 - اعمال 3 باب 19 تا 20 آیت

پَس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور تازگی کے دِن آئیں۔ اور وہ اُس مسِیح کو جو تُمہارے واسطے مُقّرر ہُؤا ہے یعنی یسُوع کو بھیجے۔

18. 03 2016 - دٗوسرا کرنتھیوں 3 باب 18 آیت

مگر جب ہم سب کے بے نِقاب چہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح مُنعکس ہوتا ہے جِس طرح آئینہ میں تو اُس خُداوند کے وسیلہ سے جو رُوح ہے ہم اُسی جلالی صُورت میں درجہ بدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔

17. 03 2016 - فلپیوں 3 باب 17 آیت

اَے بھائیو! تُم سب مِل کر میری مانِند بنو اور اُن لوگوں کو پہچان رکھو جو اِس طرح چلتے

16. 03 2016 - یوحنا 3 باب 16 تا 17 آیت

کِیُونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محّبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بَیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔ کِیُونکہ خُدا نے بیَٹے کو دُنیا میں اِس لیے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لیے کہ دُنیا اُس کے وسیلہ سے نجات پائے۔

15. 03 2016 - پیدائش ۳ باب ۱۵ آیت

اور میں تیرے اور عَورت کے درمیان اور تیری نسل اور عَورت ی نسل کے درمیان دعداوت ڈالونگا۔ وہ تیرے سر کو کُچلے گا اور تُو اُس کی ایِڑی پر کاٹے گا۔

14. 03 2016 - مرقس ۳ باب ۱۴ آیت

اور اُس نے بارہ کو مُقرّر کِیا تاکہ اُس کے ساتھ رہیں اور وہ اُن کو بھیجے کہ مُنادی کریں۔

13. 03 2016 - گلتیوں ۳ باب ۱۳ آیت

مسِیح جو ہمارے لِئے لَعنتی بنا اُس نے ہمیں مول لے کر شرِیعت کی لَعنت سے چُھڑایا کیونکہ لِکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکایا گیا وہ لَعنتی ہے۔

12. 03 2016 - کُلسیوں ۳ باب ۱۲ آیت

پس خُدا کے برگُزِیدوں کی طرح جو پاک اور عزِیز ہیں دَردمَندی اور مِہربانی اور فروتنی اور حِلم اور تحُّمل کا لِباس پہنو

11. 03 2016 - پہلا کرنتھیوں ۳ باب ۱۱ آیت

کِیونکہ اُس نیو کے جو پڑی ہُوئی ہے اور وہ یسُوع مسِیح ہے کوئی شَخص دُوسری نہیں رکھ سکتا۔

10. 03 2016 - گلتیوں 3 باب 10 تا 11 آیت

کِیُونکہ جِتنے شَریعَت کے اعمال پر تکیہ کرتے ہیں وہ سب لعنت کے ماتحت ہیں۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ جو کوئی اُس سب باتوں کے کرنے پر قائِم نہِیں رہتا جو شَریعَت کی کِتاب میں لِکھی ہیں وہ لعنتی ہے۔ اور یہ بات ظاہر ہے کہ شَریعَت کے وسِیلہ سے کوئی شَخص خُدا کے نزدیک راستباز نہِیں ٹھہرتا کِیُونکہ لِکھا ہے کہ راستباز ایمان سے جیتا رہے گا۔

9. 03 2016 - رومیوں 3 باب 9 تا 10 آیت

پَس کیا ہُؤا؟ کیا ہم کُچھ فضیلت رکھتے ہیں؟ باِلکُل نہِیں کِیُونکہ ہم یہُودیوں اور یُونانیوں دونوں پر پیشتر ہی یہ اِلزام لگا چُکے ہیں کہ وہ سب کے سب گُناہ کے ماتحت ہیں۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کوئی راستباز نہِیں۔ ایک بھی نہِیں۔

8. 03 2016 - زبُور 3 آیت 8

نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو!

7. 03 2016 - فلپیوں 3 باب 7 تا 8 آیت

لیکِن جِتنی چیزیں میرے نفع کی تھیں اُن ہی کو میَں نے مسِیح کی خاطر نُقصان سَمَجھ لِیاہے۔ بلکہ میَں اپنے خُداوند مسِیح یسُوع کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے چیزوں کو نُقصان سَمَجھتا ہُوں۔ جِس کی خاطر میَں نے سب چیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سَمَجھتا ہُوں تاکہ مسِیح کو حاصِل کرُوں۔

6. 03 2016 - پیدائش 3 باب 6 آیت

عورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لیے اچھا اور آنکھوں کو خوشنما معلُوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کےلیے خوب ہے تو اُس کے پھل میں سے لِیا اور کھایا اور اپنے شَوہر کو بھی دیا اور اُس نے کھایا۔

5. 03 2016 - اِمثال 3 باب 5 تا 6 آیت

سارے دِل سے خُداوند پر توکّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کرے گا۔

4. 03 2016 - کُلسیوں 3 باب 4 آیت

جب مسِیح جو ہماری زندگی ہے ظاہِر کِیا جائے گا تو تُم بھی اُس کے ساتھ جلال میں ظاہِر کئے جاؤ گے۔

3. 03 2016 - پہلا کرنتھیوں 3 باب 3 آیت

کِیُونکہ ابھی تک جِسمانی ہو۔ اِس لیے کہ جب تُم میں حسد اور جھگڑا ہے تو کیا تُم جِسمانی نہِیں ہُوئے اور اِنسانی طریقہ پر نہ چلے؟

2. 03 2016 - متی 3 باب 1 تا 2 آیت

اُن دِنوں میں یُوحنا بپتسمہ دینے والا آیا اور یہُودیہ کے بیابان میں یہ مُنادی کرنے لگا کہ توبہ کرو کِیُونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آگئی ہے۔

1. 03 2016 - پہلا یوحنا 3 باب 1 آیت

دیکھو باپ نے ہم سے کیسی محّبت رکھی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیے جانتی ہے کہ اُس نے اُسے بھی نہِیں جانا۔