ستمبر 2016 Archives

30. 09 2016 - نحمیاہ 9 باب 30 آیت

تو بھی تُو بہُت بَرسوں تک اُنکی بَرداشت کرتا رہا اور اپنی رُوح سے اپنے نَبیوں کی مَعرفت اُنکے خلاف گواہی دیتا رہا تو بھی اُنہوں نے کان نہ لگایا اِس لیے تُونے اُنکو اور مُلکوں کے لوگوں کے ہاتھ میں کر دِیا۔

29. 09 2016 - خروج 9 باب 29 آیت

تب موسیٰ نے کہا کہ میں شہر سے باہِر نِکلتے ہی خُداوند کے آگے ہاتھ پھَیلاؤنگا اور رعد موقُوف ہو جائے گا اور اَولے بھی پھِر نہ پَڑیں گے تاکہ تُو جان لے کہ دُنیا خُداوند کی ہی ہے۔

28. 09 2016 - عِبرانیوں 9 باب 28 آیت

اُسی طرح مسِیح بھی ایک بار بہُت لوگوں کے گُناہ اُٹھانے کے لیے قُربان ہو کر دُوسری بار بغَیر گُناہ کے نجات کے لیے اُنکو دِکھائی دیگا جو اُسکی راہ دیکھتے ہیں۔

27. 09 2016 - پہلا کرنتھیوں 9 باب 27 آیت

بلکہ میَں اپنے بدن کو مارتا کُوٹتا اور اُسے قابُو میں رکھتا ہُوں اَیسا نہ ہو کہ اَوروں میں مُنادی کرکے آپ نامقبُول ٹھہرُوں۔

26. 09 2016 - لُوقا 9 باب 26 آیت

کِیُونکہ جو کوئی مُجھ سے اور میری باتوں سے شرمائے گا ابنِ آدِم بھی جب اپنے اور اپنے باپ کے اور پاک فرِشتوں کے جلال میں آئیگا تو اُس سے شرمائے گا۔

25. 09 2016 - لُوقا 9 باب 25 آیت

اور آدِمی اگر ساری دُنیا کو حاصِل کرے اور اپنی جان کو کھو دے یا اُس کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائدہ ہوگا؟

24. 09 2016 - یرمیاہ 9 باب 24 آیت

لیکِن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کے کہ وہ سمجھتا اور مُجھے جانتا ہے کہ میَں ہی خُداوند ہوُں جو دُنیا میں شفقت و عدل اور راستبازی کو عمل میں لاتا ہُوں کِیُونکہ میری خُوشنودی اِن ہی باتوں میں ہے خُداوند فرماتا ہے۔

23. 09 2016 - مرقس 9 باب 23 آیت

یسُوع نے اُس سے کہا کیا! اگر تُو کر سکتا ہے! جو اِعتقاد رکھتا ہے اُس کے لیے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔

22. 09 2016 - پہلا کرنتھیوں 9 باب 22 آیت

کمزوروں کے لِئے کمزور بنا تاکہ کمزوروں کو کھینچ لاؤں۔ میَں سب آدِمیوں کے لیے سب کُچھ بنا ہُؤا ہُوں تاکہ کِسی طرح سے بعض کو بَچاؤں۔

21. 09 2016 - متّی 9 باب 21 آیت

کِیُونکہ وہ اپنے جی میں کہتی تھی کہ اگر صِرف اُس کی پوشاک ہی چھُو لُوں کی تو اچھّی ہو جاؤں گی۔

20. 09 2016 - لُوقا 9 باب 20 آیت

اُس نے اُن سے کہا لیکِن تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟ پطرس سے جواب میں کہا کہ خُدا کا مسِیح۔

19. 09 2016 - پہلا کرنتھیوں 9 باب 19 آیت

اگرچہ میَں سب لوگوں سے آزاد ہُوں پھِر بھی میَں نے اپنے آپ کو سب کا غُلام بنا دِیا ہے تاکہ اَور بھی زِیادہ لوگوں کو کھینچ لاؤں۔

18. 09 2016 - واعِظ 9 باب 18 آیت

حِکمت کی لڑائی ہتھیاروں سے بہتر ہے۔ لیکِن ایک گُنہِگار بہت سی نیکی کو برباد کر دیتا ہے۔

17. 09 2016 - اِستثنا 9 باب 17 آیت

تب میَں نے اُن دونوں لَوحوں کو اپنے دونوں ہاتھوں سے لے کر پھینک دِیا اور تُمہاری آنکھوں کے سامنے اُن کو توڑ ڈالا۔

16. 09 2016 - پیدائش 8 باب 16 آیت

اور کمان بادل میں ہوگی اور میَں اُس پر نِگاہ کروں گا تاکہ اُس ابدی عہد کو یاد کروں جو خُدا کے اور زمِین کے سب طرح کے جاندار کے درمیان ہے۔

15. 09 2016 - پہلا کرنتھیوں 9 باب 15 آیت

لیکِن میَں نے اِن میں سے کِسی بات پر عمل نہِیں کِیا اور نہ اِس غرض سے یہ لِکھا کہ میرے واسطے اَیسا کِیا جائے کِیُونکہ میرا مرنا ہی اِس سے بہتر ہے کہ کوئی میرا فخر کھو دے۔

14. 09 2016 - پہلا کرنتھیوں 9 باب 14 آیت

اِسی طرح خُداوند نے بھی مُقّرر کِیا ہے کہ خُوشخَبری سُنانے والے خُوشخَبری کے وسِیلہ سے گزارہ کریں۔

13. 09 2016 - لوقا 9 باب 13 آیت

اُس نے اُن سے کہا تُم ہی اُنہِیں کھانے کو دو۔ اُنہوں نے کہا ہمارے پاس پانچ روٹِیوں اور دو مچھلیوں سے زیادہ موجُود نہِیں مگر ہاں ہم جا کر اِس سب لوگوں کے لیے کھانا مول لے آئیں۔

12. 09 2016 - متّی 9 باب 12 آیت

اُس نے یہ سُن کر کہا کہ تندرُستوں کو طبیِیب درکار نہِیں بلکہ بیماروں کو۔

11. 09 2016 - دُوسرا کرنتھیوں 9 باب 11 آیت

اور تُم ہر چِیز کو اِفراط سے پا کر سب طرح کی سخاوت کرو گے جو ہمارے وسِیلہ سے خُدا کی شُکر گزاری کا باعث ہوتی ہے۔

10. 09 2016 - امثال 9 باب 10 آیت

خُداوند کا خَوف حِکمت کا شُروع ہے اور اُس قُدُّوس کی پہچان فہم ہے۔

9. 09 2016 - حزقی ایل 9 باب 9 آیت

تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اِسرائیل اور یہُوداہ کے خاندان کی بدکرداری نِہایت عظِیم ہے۔ مُلک خُون ریزی سے پُر ہے اور شہر بے اِنصافی سے بھرا ہے کِیُونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے اور وہ نہیں دیکھتا۔

8. 09 2016 - دُوسرا کرنتھیوں 9 باب 8 آیت

اور خُدا تُم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تُم کو ہمیشہ ہر چِیز کافی طَور پر مِلا کرے اور ہر نیک کام کے لیے تُمہارے پاس بہُت کُچھ مَوجُود رہا کرے۔

7. 09 2016 - مرقس 9 باب 7 آیت

پھِر ایک بادل نے اُن پر سایہ کر لِیا اور اُس بادل میں سے آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔ اِس کی سُنو۔

6. 09 2016 - نحمیاہ 9 باب 6 آیت

تُو ہی اکیلا خُداوند ہے۔ تُو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور اُن کے سارے لشکر کو اور زمِین کو اور جو کُچھ اُس پر ہے اور سمُندروں کو اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا اور تُو اُن سبھوں کا پروردگار ہے اور آسمان کا لشکر تُجھے سِجدہ کرتا ہے۔

5. 09 2016 - نحمیاہ 9 باب 5 آیت

۔۔۔۔اور کہو خُداوند ہمارا خُدا ازل سے ابدتک مُبارک ہے تیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعرِیف سے بالا ہے۔

4. 09 2016 - اعمال 9 باب 4 تا 5 آیت

اور وہ زمِین پر گِر پڑا اور یہ آواز سُنی کہ اَے ساؤل اَے ساؤل۔ تُو مجھے کِیُوں ستاتا ہے؟۔ اُس نے پُوچھا اَے خُداوند۔ تُو کَون ہے؟ اُس نے کہا میَں یسُوع ہُوں جِسے تُو ستاتا ہے۔

3. 09 2016 - یوحنا 9 باب 3 آیت

یسُوع نے جواب دِیا کہ نہ اِس نے گُناہ کِیا تھا نہ اِس کے ماں باپ نے بلکہ یہ اِس لیے ہُوا کہ خُدا کے کام اُس میں ظاہر ہُوں۔

2. 09 2016 - یعسیاہ 9 باب 2 آیت

جو لوگ تاریکی میں چلتے تھے اُںہوں نے بڑی روشنی دیکھی۔ جو مَوت کے سایہ کے مُلک میں رہتے تھے اُن پر نُور چمکا۔

1. 09 2016 - زبُور 9 آیت 1

میَں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُزاری کرُوں گا۔ میَں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔