اپريل 2017 Archives

30. 04 2017 - فِلپیوں20:4

ہمارے خُدا اور باپ کی ابدُالآباد تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔

29. 04 2017 - فِلپّیوں 4 باب 8 آیت

غرض اَے بھائیو! جِتنی باتیں سَچ ہیں اور جِتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جِتنی باتیں واجب ہیں اور جِتنی باتیں پاک ہیں اور جِتنی باتیں پسندیدہ ہیں اور جِتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اُن پر غَور کِیا کرو۔

28. 04 2017 - زبُور 85 آیت نمبر 6

کیا تُو ہم کو پھِر زِندہ کرے گا تاکہ تیرے لوگ تُجھ میں شادمان ہُوں؟

27. 04 2017 - زبُور8:121

خُداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا۔

26. 04 2017 - زبُور3:121

وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا۔ تیرا مُحافظ اُنگھنے کانہیں۔

25. 04 2017 - زبُور 121 آیت نمبر 1 تا 2

میَں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟ میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمیِن کو بنایا۔

24. 04 2017 - اِمثال 10 باب 21 آیت

صادِق کے ہونٹ بہُتوں کو غِذا پہُنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مَرتے ہیں۔

23. 04 2017 - فلپیوں23:4

خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُمہاری رُوح کے ساتھ رہے۔

22. 04 2017 - پہلا کُرنتھیوں 58:15

پس اَے میرے عِزیز بھائِیو! ثابِت قدم اور قائِم رہو اور خُداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تُمہاری محنت خُداوند میں بےفائِدہ نہیں ہے۔

21. 04 2017 - پہلا کرنتھیوں 15 باب 57 آیت

مگر خُدا کا شُکر ہے جو ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔

20. 04 2017 - پہلا کرنتھیوں 15 باب 55 آیت

اَے موت تیری فتح کہاں رہی؟ اَے موت تیرا ڈنک کہاں گیا۔

19. 04 2017 - پہلا کُرنتھیوں 54:15

اور جب یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہن چُکے گا اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہن چُکے گا تو وہ قَول پُورا ہوگا جو لِکھا ہے کہ مَوت فتح کا لُقمہ ہو گئی۔

18. 04 2017 - پہلا-کُرنتھیوں 51:15-53

دیکھو مَیں تُم سے بھید کی بات کہتا ہُوں۔ ہم سب تو نہیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔ اور یہ ایک دم میں۔ ایک پل میں۔ پِچھلا نرسِنگا پھُونکتے ہی ہوگا کیونکہ نرسِنگا پھُونکا جائے گا اور مُردے غَیرفانی حالت میں اُٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے۔ کیونکہ ضرُور ہے کہ یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہنے اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہنے۔

17. 04 2017 - پہلا کرنتھیوں 15 باب 25 تا 26 آیت

کِیُونکہ جب تک کہ وہ سب دُشمنوں کو اپنے پاؤں تَلے نہ لے آئے اُس کو بادشاہی کرنا ضرُور ہے۔ سب سے پِچھلا دُشمن جو نیست کِیا جائے گا وہ مَوت ہے۔

16. 04 2017 - پہلا کرنتھیوں 15 باب 24 آیت

اِس کے بعد آخرت ہوگی۔ اُس وقت وہ ساری حُکُومت اور سارا اِختیار اور قُدرت نِیست کرکے بادشاہی کو خُدا یعنی باپ کے حوالہ کر دے گا۔

15. 04 2017 - پہلا کرنتھیوں 15 باب 20 آیت

لیکِن فیِ الواقع مسِیح مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور جو سو گئے ہیں اُن میں پہلا پھَل ہُوا۔

14. 04 2017 - اِمثال 10 باب 2 آیت

شرارت کے خزانے عبث ہیں لیکِن صداقت مَوت سے چھُڑاتی ہے۔

13. 04 2017 - فلِپّیوں 4باب 19 آیت

میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یسُوع میں تُمہاری ہر ایک احتیاج رفع کرے گا۔

12. 04 2017 - فلِپّیوں 4 باب 12 تا 13 آیت

میَں پَست ہونا بھی جانتا ہُوں اور بڑھنا بھی جانتا ہُوں۔ ہر ایک بات اور سب حالتوں میں میَں نے سیر ہوتا بھُوکا رہنا اور بڑھنا سِیکھا ہے۔ جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میَں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔

11. 04 2017 - پہلا کُرنتھِیوں 19:15

اگر ہم صِرف اِسی زِندگی میں مسِیح میں اُمّید رکھتے ہیں تو سب آدمِیوں سے زِیادہ بدنصِیب ہیں۔

10. 04 2017 - پہلا کُرنتھیوں15: 3-5

چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پہُنچا دی جو مُجھے پہُنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا۔ اور دفن ہُؤا اور تِیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق جی اُٹھا۔ اور کیفا کو اور اُس کے بعد اُن بارہ کو دِکھائی دِیا۔

9. 04 2017 - پہلا کرنتھیوں 15 باب 2 آیت

اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو نجات بھی مِلتی ہے بشرطیکہ وہ خُوشخبری جو مَیں نے تُمہیں دی تھی یاد رکھتے ہو ورنہ تُمہارا اِیمان لانا بےفائِدہ ہُؤا۔

8. 04 2017 - پہلا کرنتھیوں 15 باب 1 آیت

اَب اَے بھائِیو! مَیں تُمہیں وُہی خُوشخبری جتائے دیتا ہُوں جو پہلے دے چُکا ہُوں جِسے تُم نے قُبُول بھی کر لِیا تھا اور جِس پر قائِم بھی ہو۔

7. 04 2017 - 7-6:4 فلپیوں

کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ ۷ تو خُدا کا اِطمینان جو سمجھ سے بِالکُل باہِر ہے تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا۔

6. 04 2017 - 6:4فلپیوں

کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔

5. 04 2017 - 5:4 فلپیوں

تُمہاری نرم مِزاجی سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو۔ خُداوند قرِیب ہے۔

4. 04 2017 - فلپیوں 4 باب 4آ یت

خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پھِر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔

3. 04 2017 - فلپیوں 4 باب 9 آیت

جو باتیں تُم نے مُجھ سے سِیکھیں اور حاصِل کِیں اور سُنِیں اور مُجھ میں دیکھِیں اُن پر عمل کِیا کرو تو خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تُمہارے ساتھ رہے گا۔

2. 04 2017 - 30:1-1کُرنتھیوں

لیکن تُم اُس کی طرف سے مسِیح یِسُو ع میں ہو جو ہمارے لِئے خُدا کی طرف سے حِکمت ٹھہرا یعنی راست بازی اور پاکِیزگی اور مُخلِصی۔

1. 04 2017 - 27:1-1کُرنتھیوں

بلکہ خُدا نے دُنیا کے بیوُقُوفوں کو چُن لِیا کہ حکِیموں کو شرمِندہ کرے اور خُدا نے دُنیا کے کمزوروں کو چُن لِیا کہ زورآوروں کو شرمِندہ کرے۔