مٓی 2017 Archives

31. 05 2017 - یعسیاہ 40 باب 30 تا 31 آیت

نوجوان بھی تھک جائیں گے اور ماندہ ہوں گے اور سُورما بالکُل گَر پڑیں گے۔ لیکن خُداوند کا انتظار کرنے والے ازسرِ نو زور حاصِل کریں گے۔ وہ عقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے وہ دوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔

30. 05 2017 - گلتّیوں 2 باب 20 آیت

میں مسیِح کے ساتھ مصلُوب ہُوا ہوُں اور اب میَں زِندہ نہ رہا بلکہ مسیِح مُجھ میں زِندہ ہے اور میَں جو اَب جِسم میں زِندگی گزارتا ہُوں تو خُدا کے بیٹے پر اِیمان لانے سے گزارتا ہُوں جِس نے مُجھ سے محبّت رکھی اور اپنے آپ کو میرے لیے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔

29. 05 2017 - گلتّیوں 5 باب 25 آیت

اگر ہم رُوح کے سبب سے زِندہ ہیں تو رُوح کے موافق چلنا بھی چاہیئے۔

28. 05 2017 - اِمثال 31 باب 8 آیت

اپنا مُنہ گونگے کے لیے کھول۔ اُن سب کی وکالت کر جو بیکس ہیں۔

27. 05 2017 - یعسیاہ 40 باب 28 تا 29 آیت

کیا تُو نہیں جانتا ؟ کیا تُو نے نہیں سُنا کہ خُداوند خُدایِ ابدی و تمام زمین کا خالق تھکتا نہیں اور ماندہ نہیں ہوتا؟ اُس کی حِکمت اِدراک سے باہر ہے۔ وہ تھکے ہوئے زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زیادہ کرتا ہے۔

26. 05 2017 - یرمیاہ 33 باب 3 آیت

کہ مُجھے پُکار اور میَں تُجھے جواب دُوں گا اور بڑی بڑی اور گہری باتیں جن کو تُُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہر کرُوں گا۔

25. 05 2017 - یرمیاہ 29 باب 13 آیت

اور تُم مُجھے ڈھونڈو گے اور پاؤ گے جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔

24. 05 2017 - اعمال 16 باب 25 آیت

آدھی رات کے قریب پُولوس اور سیلاس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گیت گا رہے تھے۔ اور قیدی سُن رہے تھے۔

23. 05 2017 - یہوداہ 24 تا 25 آیت

اَب جو تُم کو ٹھوکر کھانے سے بچا سکتا ہے اور اپنے پُرجلال حُضُور میں کمال خُوشی کے ساتھ عَیب کر کے کھڑا کر سکتا ہے۔ اُس خُدایِ واحِد کا جو ہمارا مُنجّی ہے جلال اور عظمت اور سلطنت اور اِختیار ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے وسیلہ سے جَیسا ازل سے ہے اب بھی ہو اور ابدُلآباد رہے۔ آمِین۔

22. 05 2017 - افسیوں 2 باب 10 آیت

کِیوُنکہ ہم اُسی کی کاریگری ہیں اور مسیِح یسُوع میں اُن نیک اعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِنکو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لیے تیار کِیا تھا۔

21. 05 2017 - پہلا پطرس 5 باب 7 آیت

اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کِیُونکہ اُس کو تُمہاری فِکر ہے۔

20. 05 2017 - فلپّیوں 1 باب 21 آیت

جینا میرے لیے مسیِح ہے اور مرنا نفع۔

19. 05 2017 - پہلا پطرس 5 باب 6 تا 7 آیت

پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نیچے فروتنی سے رہو تاکہ وہ تُمہیں وقت پر سر بُلند کرے۔ اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کِیُونکہ اُسکو تُمہاری فِکر ہے۔

18. 05 2017 - فلپّیوں 1 باب 19 آیت

کِیُونکہ میں جانتا ہُوں کہ تُمہاری دُعا اور یسُوع مسِیح کے رُوح کے اِنعام سے اِس کا انجام میری نجات ہوگا۔

17. 05 2017 - امثال 10 باب 29 آیت

خُداوند کی راہ راستبازوں کے لیے پناہ گاہ لیکن بدکرداروں کے لیے ہلاکت ہے۔

16. 05 2017 - اِمثال 3 باب 1 تا 2 آیت

اَے میرے بیٹے! میری تعلیم کو فراموش نہ کر۔ بلکہ تیرا دِل میرے حُکموں کو مانے۔ کِیُونکہ تو اِن سے عُمر کی درازی اور پِیری اور سلامتی حاصِل کرے گا۔

15. 05 2017 - اعمال 13 باب 3 آیت

تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں رخصت کِیا۔

14. 05 2017 - اعمال 13 باب 2 آیت

جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوح اُلقُدس نے کہا میرے لیے برنباس اور ساؤل کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِسکے واسطے میَں نے اُن کو بُلایا ہے۔

13. 05 2017 - متّی 5باب 14 آیت

تُم دنیا کے نُور ہو۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چھِپ نہیں سکتا۔

12. 05 2017 - متّی13:5

تُم زمین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو وہ کِس چیز سے نمکِین کِیا جائے گا؟ پھِر وہ کِسی کام کا نہیں سِوا اِس کے کہ باہر پھینکا جائے اور آدمیوں کے پاوَں کے نِیچے روندا جائے۔

11. 05 2017 - لُوقا 6 باب 27 آیت

لیکِن میں تُم سُننے والوں سے کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھّو۔ جو تُم سے عَداوت رکھّے اُن کو بھلا کرو۔

10. 05 2017 - دُوسرا پطرس 3 باب 9 آیت

خُداوند اپنے وعدہ میں دیر نہِیں کرتا جَیسی دیر بعض لوگ سَمَجھتے ہیں بلکہ تُمہارے بارے میں تحّمل کرتا ہے اِس لیے کہ کِسی کی ہلاکت نہِیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی توبہ تک نوبت پہُنچے۔

9. 05 2017 - اِمثال 10 : 17آیت

تربِیت پزِیر زِندگی کی راہ پر ہے لیکن ملامت کو ترک کرنے والا گُمراہ ہوجاتا ہے۔

8. 05 2017 - پہلا کُرنتھیوں 9:2

بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہ جو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سُنِیں نہ آدمی کے دِل میں آئیں۔ وہ سب خُدا نے اپنے محبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔

7. 05 2017 - یعقوب 3 باب 13 آیت

تُم میں دانا اور فہِیم کَون ہے؟ جو اَیسا ہو وہ اپنے کاموں کو نیک چال چلن کے وسِیلہ سے اُس حلم کے ساتھ ظاہِر کرے جو حکمت سے پَیدا ہوتا ہے۔

6. 05 2017 - اِمثال 3 باب 7 آیت

تُو اپنی ہی نِگاہ میں دانِشمند نہ بن۔ خُداوند سے ڈر اور بدی سے کِنارہ کر۔

5. 05 2017 - زبُور23:139-24

اَے خُدا! تُو مجھے جانچ اور میرے دِل کو پہچان۔ مجھے آزما اور میرے خیالوں کوجان لے۔ اور دیکھ کہ مجھ میں کوئی بُری روِش تو نہیں اور مجھکو ابدی راہ میں لے چل۔

4. 05 2017 - یعقُوب5:1

لیکِن اگر تُم میں سے کِسی میں حِکمت کی کم ہو تو خُدا سے مانگے جو بغَیر ملامت کِئے سب کو فَیّاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اُس کو دی جائے گی۔

3. 05 2017 - اعمال 1 باب 14 آیت

یہ سب کے سب چند عَورتوں اور یِسُوع کی ماں مریم اور اُس کے بھائیوں کے ساتھ ایک دِل ہو کر دُعا میں مشغول رہے۔

2. 05 2017 - اِمثال 10 باب 12 آیت

عداوت جھگڑے پَیدا کرتی ہے لیکِن محبّت سب خطاؤں کو ڈھانک دیتی ہے۔

1. 05 2017 - پِہلا پطرس 15:3

بلکہ مسِیح کو خُداوند جان کر اپنے دِلوں میں مُقدّس سمجھو اور جو کوئی تُم سے تُمہاری اُمّید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لِئے ہر وقت مُستعِد رہو مگر حلِم اور خوف کے ساتھ۔ ۔۔۔۔۔۔