جولاي 2017 Archives

31. 07 2017 - زبور ۳۱:۱

اے خدا وند ! میرا توکل تجھ پر ہے۔ مجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دے۔ اپنی صداقت کی خاطر مجھے رہائی دے۔

30. 07 2017 - متّی 7 باب 1 آیت

عیب جوئی نہ کرو کہ تُمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے۔ کِیُونکہ جِس طرح تُم عیب جوئی کرتے ہو اُسی طرح تُمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی۔ اور جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو اُسی سے تُمہارے واسطے ناپا جائے گا۔

29. 07 2017 - زبُور 30 آیت نبمر 5

کِیُونکہ اُس کا قہر دَم بھر کا ہے۔ اُس کا کرم عُمر بھر کا۔ رات کو شاید رونا پڑے پر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔

28. 07 2017 - یعسیاہ 57 باب 15 آیت

کِیُونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائم ہے جِسکا نام قُدّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ میَں بُلند اور مُقّدس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔

27. 07 2017 - متی 7 باب 3 تا 5 آیت

تُو کِیُوں اپنے بھائی کی آنکھ کے تِنکے کو دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ کے شہتیر پر غَور نہیں کرتا؟ اور جب تیری ہی آنکھ میں شہتیر ہے تو تُو اپنے بھائی سے کِیُونکر کہہ سکتا ہے کہ لا تیری آنکھ سے تِنکا نِکال دُوں؟ اَے ریا کار پہلے اپنی آنکھ سے شہتیر نکال پھر اپنے بھائی کی آنکھ میں سے تِنکے کو اچھی طرح دیکھ کر نکال سکے گا۔

26. 07 2017 - یعسیاہ 43 باب 2 تا 3 آیت

جب تُو سَیلاب میں سے گُزرے گا تو میں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو نَدیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائینگی۔ جب تُو آگ پر چلیگا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائیگا۔

25. 07 2017 - یوحنّا 17 باب 26 آیت

اور میَں نے اُنہیں تیرے نام سے واقِف کِیا اور کرتا رہُوں گا تاکہ جو محبّت تُجھ کو مُجھ سے تھی وہ اُن میں ہو اور میَں اُن میں ہُوں۔

24. 07 2017 - عِبرانیوں 13 باب 2 آیت

مُسافر پروری سے غافِل نہ رہو کِیُونکہ اِسی وجہ سے بعض نے بے خبری میں فرشتوں کی مہمان داری کی ہے۔

23. 07 2017 - یوحّنا 17 باب 24 آیت

اَے باپ! میَں چاہتا ہُوں کہ جِنہیں تُو نے مُجھے دیا ہے جہاں میَں ہُوں وہ بھی میرے ساتھ ہوں تاکہ میرے اُس جلال کو دیکھیں جو تُو نے مُجھے دِیا ہے کِیُونکہ تُو نے بِنایِ عالم سے پیشتر مُجھ سے مُحبّت رکھی۔

22. 07 2017 - یوحنا 17 باب 23 آیت

میَں اُن میں اور تُو مُجھ میں تاکہ وہ کامِل ہو کر ایک ہو جائیں اور دُنیا جانے کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا اور جِس طرح کہ تُو نے مُجھ سے محبّت رکھی اُن سے بھی محبّت رکھّی۔

21. 07 2017 - یعقوب 1 باب 22 آیت

لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔

20. 07 2017 - متّی 25 باب 21 آیت

اُس کے مالِک نے اُس سے پُوچھا اَے اچھے اور دیانتدار نوکر شاباش! تُو تھوڑے میں دیانتدار رہا۔ میَں تُجھے بہُت چیزوں کا مُختار بناؤں گا اپنے مالِک کی خُوشی میں شریک ہو۔

19. 07 2017 - یوحنا 17 باب 20 تا 21 آیت

میَں صِرف اِن ہی کےلیے درخَواست نہیں کرتا بلکہ اُن کے لیے بھی جو اِنکے کلام کے وسیلہ سے مُجھ پر اِیمان لائیں گے۔ تاکہ وہ سب ایک ہوں یعنی جِس طرح اَے باپ! تُو مُجھ میں ہے اور میں تُجھ میں ہُوں وہ بھی ہم میں ہوں اور دُنیا اِیمان لائے کہ تُو ہی نے مُجھے بھیجا۔

18. 07 2017 - یعسیاہ 43 باب 1 آیت

اور اب اَے یعقوب! خُداوند جِس نے تُجھ کو پیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کِیُونکہ میَں نے تیرا فدیہ دِیا ہے۔ میَں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔

17. 07 2017 - یوحنا 17 باب 18 آیت

جِس طرح تُو نے مُجھے دُنیا میں بھیجا اُسی طرح میَں نے بھی اُنہیں دُنیا میں بھیجا۔

16. 07 2017 - اِمثال 20 باب 22 آیت

تُو یہ نہ کہنا کہ مَیں بدی کا بدلہ لُوں گا خُداوند کی آس رکھ اور وہ تُجھے بچا لے گا۔

15. 07 2017 - زبُور 37 آیت نمبر 16 تا 17

صادِق کا تھوڑا سا مال بہُت سے شریروں کی دَولت سے بہتر ہے کِیُونکہ شریروں کے بازُو توڑے جائیں گے لیکن خُداوند صادِقوں کو سنبھالتا ہے۔

14. 07 2017 - یوحنا 17 باب 15 آیت

میَں یہ درخواست نہیں کرتا کہ تُو اُنہیں دُنیا سے اُٹھا لے بلکہ یہ کہ اُس شریر سے اُن کی حِفاظت کر۔

13. 07 2017 - یوحنا 17 باب 4 آیت

جو کام تُو نے مُجھے کرنے کو دِیا تھا اُسکو تمام کر کے میََََََََََََں نے زمین پر تیرا جلال ظاہر کِیا۔

12. 07 2017 - متی 7 باب 13 تا 14 آیت

تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بہت ہیں۔ کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔

11. 07 2017 - امثال 16 باب 20 آیت

جو کلام پر توجُّہ کرتا ہے بھلائی دیکھے گا اور جِس کا توکُل خُداوند پر ہے مُبارک ہے۔

10. 07 2017 - فلپّیوں 4 باب 11 آیت

یہ نہیں کہ میَں مُحتاجی کے لِحاظ سے کہتا ہُوں کِیُونکہ میَں نے یہ سیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں اُسی پر راضی ہُوں۔

9. 07 2017 - اِمثال 31 باب 10 آیت

نیکو کار بیوی کِس کو ملتی ہے؟ کِیُونکہ اُس کی قدر مرجان سے بھی بہُت زیادہ ہے۔

8. 07 2017 - یعقوب 5 باب 16 آیت

اِس لیے تُم ایک دُوسرے کے سامنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لیے دُعا کرو تاکہ شفا پاؤ کِیُونکہ راستباز کی دُعا بڑی پُر اثر ہوتی ہے۔

7. 07 2017 - حزقی ایل 38 باب 23 آیت

اور اپنی بزُرگی اور اپنی تقدیس کراؤں گا اور بہُت سی قوموں کی نظروں میں مشہُور ہوں گا اور وہ جانیں گے کہ خُداوند میَں ہُوں۔

6. 07 2017 - یعقوب 4 باب 7 آیت

پَس خُدا کے تابع ہو جاؤ اِبلیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔

5. 07 2017 - یوحنا 17 باب 3 آیت

اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تُجھ خُدایِ واحِد اور برحق کو اور یسُوع مسِیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔

4. 07 2017 - گلّتیوں 5 باب 1 آیت

مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لیے آزاد کِیا ہے پَس قائم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔

3. 07 2017 - اِمثال 10 باب 21 آیت

صادِق کے ہونٹ بہُتوں کو غِذا پہُنچاتے ہیں لیکن احمق بے عقلی سے مَرتے ہیں۔

2. 07 2017 - یوحنا 17 باب 1 آیت

یسُوع نے یہ باتیں کہیں اور اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھا کر کہا اے باپ! وہ گھڑی آ پہنچی اپنے بَیٹے کا جلال ظاہر کر تاکہ بیَٹا تیرا جلال ظاہِر کرے۔

1. 07 2017 - زبُور 127 آیت 1

اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی محبت عبث ہے اگر خُداوند ہی شہر کی حفاظت نہ کرے تو نگہبان کا جاگنا عبث ہے۔