آج کی آیت پر خیالات

ہم دنیا کی مخلوق ہیں۔ ہاں، ہم اِس سے کہیں بڑھ کر ہیں، لیکن موقع پر ہمیں یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ ہم حقیقی طور پر وقت سے پہلے موجودگی کو محسوس نہیں کر سکتے، تاہم وقت کے شروع ہو نے سے پہلے جیسا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ، خُدا موجود تھا—اُس نے اپنے آپ کو "میں ہوں" کہہ کر ظاہر کیا وہ جو کہ تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے۔ اِس سے پہلے کہ کائنات کی کوئی ترتیب تھی جو کہ موجودگی کی کوئی بنیاد فراہم کرتی، خُدا ہے "میں ہوں"۔ وہ ہماری کائنات کے تخلیق ہونے سے کہیں پہلے موجود تھا۔ یہاں تک کہ ہم اِس کو مکمل طور پر بیان بھی نہیں کر سکتے۔ اِس لیے ہر نئی شروعات—وہ نیا دن ہو، نیا ہفتہ، ایک سال، یا کہ ایک صدی—خُدا کے ساتھ شروع ہونا چاہیئے۔ وہ اکیلا ہی حتمی پیدائش ہے، ہماری شروعات۔

میری دعا

قادرِ مطلق خالق اور تمام کائنات کے خُدا، میں تیری بے مثال طاقت اور بعیدالقیاس جلال کےلیے تیری حمد کرتا ہوں۔ جیسا کہ میں یہ نیا سال شروع کروں، میں جانتا ہوں کہ میرا مستقبل تیرے ہاتھوں،تیرے فضل، اور تیری نجات میں ہے۔ براہِ کرم جیسا کہ میں مستقبل کی طرف سفر کروں تُو میرے ساتھ ہو۔ براہِ کرم میں ایسی زندگی جئیوں کہ آج، اِس سال، اور جتنی کہ تُو مجھے زمین پر زندگی عطا فرمائےتُو جلال پائے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال