آج کی آیت پر خیالات

قطع نظر کہ ہم کتنا اچھا آغاز کریں نہ ہی یہ کہ ہم کتنے اچھے منصوبے بنائیں، اگر ہم خُدا کے ساتھ نہیں چلتے، تو آنے والا سال رُوحانی کامیابی کا نہیں ہو گا۔ جیسا کہ ہم اِس نئے سال کا تحفہ وصول کرتے ہیں، آئیں خُداوند کی خِدمت کا وعدہ کریں۔ جیسا کہ ہم آنے والے دِنوں کے لیے منصوبے بناتے ہیں، آئیں اِس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ منصوبے خُدا کی کلامِ مُقدس میں عیاں کردہ مرضی، رُوح القُدُس کی راہنمائی، اور اُن کاموں پر دُعائیہ غور کےساتھ کہ جو خُدا ہم سے کروانا چاہتا ہے اُس کی بُنیاد پر بنائے جائیں۔

میری دعا

زمانوں کے خُدا، میرے آسمانی باپ، جیسا کہ میں نیا سال شروع کرنے کو ہُوں میرے بہُت قریب رہنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ براہِ کرم ہر دِن تیری مرضی جاننے کےلیے میری مدد فرما۔ میری زندگی میں وہ لوگ لا جو تُجھ سے محبُت کرنے، بااثر طریقے سے تیری خِدمت کرنے، اور معنی خیز طریقوں سے دُوسروں کی بھلائی کرنے میں میری مدد کریں۔ میں اپنے آنے والے دِنوں میں جو کُچھ کرُوں، سوچوں، یا کہُوں اُس میں تمام تر عزت اور جلال تیرا ہی ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال