آج کی آیت پر خیالات

نقل کرنا خوش آمد کی سب سے خالص قسم ہے۔ اگر ہم ایمانداری سے خدا کو پسند کر کے اس کی خوش آمد کریں، نقل کرنا خوش آمد کی قیمتی ترین شکل ہے۔ غور کریں ، کہ خدا کے لیے محبت کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ جو ہمارے دل و دماغ میں ایک دفعہ پیدا ہوتی ہے۔ محبت ایسی چیز ہے جو ہم دوسرے کےلیے کرتے ہیں—یہ عمل ہے۔ یوحنا نے پہلے خط کے چوتھے باب میں فرمایا کہ ہمیں اپنے قول و فعل سے محبت رکھنی چاہییے۔ محبت کا مطلب ہے اپنے آپ کو ترک کر دینا—جو ہم چاہیتے ہیں ہمارے حقوق، ہماری خواہشات—تاکہ خدا کو احترام دیں اور دوسروں کی خدمت کریں۔ یہ ایسی محبت ہے جو دنیا، ازدواج، یا خاندان کو تبدیل کر سکتی ہے۔

میری دعا

اے ابا باپ،میں کبھی بھی پورے طریقے سے یہ نہیں سمجھ سکتا کہ تو کیسے مجھے اتنا پیار کرتا ہے کہ تو نے اپنے بیٹے کو میرے لیے موت کے حوالہ کر دیا تاکہ میرا کفارہ ہو۔ مہربانی فرما کر میرے اندر بھی دوسروں کے لیے قربانی والی محبت پیدا کر۔میں جانتا ہوں کہ یہ سب کرنے کی قوت مجھ میں نہیں ہے، چنانچہ مہربانی فرما کر اپنی محبت میرے دل میں اُنڈیل تاکہ میں اپنی محبت دوسروں کے ساتھ بانٹ سکوں۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں جو میرا بھائی اور میرا کفارہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال