آج کی آیت پر خیالات

جیسا کہ ہم خُداوند کے پاس لائے گئے اور اُس کے لیے جیتے ہیں،دو حیرت انگیز برکات ہمارے راستہ میں آتی ہیں۔ پہلی، کہ ہمارے گناہ معاف کیے گئے اور ہمیں یسُوع کے محبت بھرے کفارہ کی وجہ سے گناہوں سے پاک کیا گیا۔ دُوسری، ہم یہ محسوس کر پاتے ہیں کہ ہم اِس شاندار پاکیزگی میں اکیلے نہیں ہیں۔ ایمان داروں کے درمیان حقیقی رفاقت تب ہوتی ہے جب لوگ خُداوند کو اُس کی حضوری میں تلاش کریں۔ اِس رفاقت کےلیے نہ تو مجبور کیا گیا اور نہ ہی تخلیق کیا گیا، بلکہ یہ صرف آسمانی ہے۔

میری دعا

قادرِ مطلق اور پاک خُدا، میں خالص ،پُرعظمت، اور پاک طور پر زندگی بسر کرکے یسُوع کی کفارہ والی موت کو عزت بخشنا چاہتاہوں۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے یسُوع کے وسیلہ سے پاکیزگی عطا فرمائی اور اُن کی طرف میری راہنمائی فرمائی جو کہ تیرے لیے جیتے ہیں۔ براہِ کرم میری بھوک کو اور بڑھا کہ میں تجھے ، تیرے بیٹے، اور دُوسرے ایمان داروں کو جانوں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال