آج کی آیت پر خیالات

خُداوند خُدا ہے۔ ہمیں خُدا کی پاکیزگی اور قدرت کو ایسے ہی نہیں لینا چاہیے۔ لیکن خُدا کے فضل کی شاندار حقیتت یہ ہے : خُدا جو کہ کوہ سینا پر گرجا اور کائنات میں اپنے وجود اور اُس کی وسعت کے ساتھ کلام کیا، ہمیں پیار کرتا ہے کہ ہم اُس کے قریب آئیں اور اُس میں پناہ حاصل کریں۔ اور ڈر اور احترام کے ساتھ اُس کی خوشنودی کریں۔ ہمیں پاک خوف کے ساتھ حمد کرنی چاہیے۔ ہمیں محفوظ رہنا چاہیے کیونکہ ہمارا ایمان انسان میں نہیں، جو کہ عارضی ہے، اور جو کہ کمزور ہے۔ خُداوند ہمارا خُدا ہے۔

میری دعا

اے باپ، اُن وقتوں کے لیے مجھے معاف کردے، جب میں نے غیر مہذب زبان اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ تیرے فضل کو سستا بنایا۔ تُو واحد خُدا ہے۔ تُو واحد حمد کے لائق ہے۔ نہ صرف مُقدس اور قادر ہونے کے لیے تیرا شکر ہو بلکہ میرے قریب ہونے اور میرے حفاظت اور پناہ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے بھی تیرا شکر ہو۔ اے باپ، خُدا ہونے کے لیے تیرا شکر ہو! یسُوع کے نام میں ۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال