آج کی آیت پر خیالات

قیمت ادا کی جا چکی ہے۔ چھٹکارا دلایا جا چکا ہے۔ خُدا کا فیصلہ ٹل چکا ہے، یہ سب اس لیے نہیں ہوا کہ ہم نے خُدا کو خوش کیا، بلکہ اُس کے اپنے یسُوع کی وجہ سے جس نے ہمارے گناہوں کا کفارہ دیا۔ اگر خدا ہمیں بچانے اور بحال کرنے کے لیے اس حد تک جا سکتا ہے اور ہمیں اپنے کُنبہ میں شامل کر سکتا ہے، تو ہم اُس کو کیسے رد کر سکتے ہیں؟ یقنی طور پر ہم ایسا نہیں کر سکتے! خُدا باپ، ہم تجھ کو اپنا دل پیش کرتے ہیں۔

میری دعا

اے مہربان خُدا، میں جانتا ہوں کہ میرے گناہ نے تیرا دل توڑا اور تیری پاکیزگی کو خراب کیا۔ الفاظ، میری شکر گزاری کو بیان نہیں کر سکتے۔ تُو میرے گناہوں کی وجہ سے تکلیف میں آیا اور تُو نے مجھے گناہوں سے چھڑایا اور مجھے اپنی طرف بحال کیا۔ میں تیری رحمت کے لیے تیری حمد کرتا ہوں، تیری پیار کے لیے شکر ادا کرتا ہوں، اور یہ وعدہ کرتا ہوں کہ تیری مہربانی کو پھیلاؤں گا۔ یسوع کے وسیلہ سے جو میرا کفارہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال