آج کی آیت پر خیالات

بچایا! چُھڑا لیا! معاف کردیا! اِس چھوٹے سے پہرہ میں یہ تیں اسباق ہیں۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ سب سے اہم وہ ہو جو کہ اِس پہرے میں بیان کیا گیا ہے "بیٹا جسے وہ پیار کرتا ہے"۔ خُدا نے ہمیں منصوبہ، یا پیغام ، یا صاف اور کومل عمل کی وجہ سے نہیں بچایا۔بلکہ اُس نے اُس کو لیا جو اُس کے لیے بہت زیادہ قیمتی تھا اور یسُوع کو ہماری نجات کےلیے چُن لیا۔ قیمت بہت بڑی تھی۔ اور جو محبت شامل تھی وہ حد سے زیادہ تھی۔ اور اِس کا نتیجہ ہمارے عظیم تحفہ کی وجہ سے آیا۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا اور پیار کرنے والے باپ، نہ میرے الفاظ اور نہ ہی میرے اعمال اُس تحفے کا بدلہ چُکا سکتے ہیں جو تُو نے یسُوع میں مجھے دیا۔ اے یسُوع، تیری قربانی کے لیے میری تیرے لیے تعریف نے مجھے شُکرگزاری اور آنسوؤں کے ساتھ لبریز کر دیا ہے۔ جو کُچھ تُو نے میرے لیے کیا ہے، جو کُچھ تُو نے میرے لیے بنایا ہے، اور جس کی تُو نے میرے لیے قیمت ادا کی ہے، میں تیری حمد کرتااور اپنی زندگی کو تیرے قربانی کی تعریف کےلیے پیش کرتا ہوں۔ خُداوند یسُوع، تیرے نام میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال