آج کی آیت پر خیالات

میں عام طور پر بائبل میں موجود نسب ناموں کو "جلدی بازی" میں پڑھ جاتا ہُوں۔ لیکن، آئیں پیچھے جانے کےلیے تھوڑا سا وقت نکالیں اور متّی 1 باب 1 تا 17 آیت کو پڑھیں اور اِس بات کو یاد کریں کہ خُدا کی بھلائی، شفقت، اور وفاداری نہ صرف اُن تمام پُشتوں میں جاری رہی، بلکہ اُن پُشتوں کو اُس نے برکت دی اور پھیلایا۔ جیسا کہ اُس نے ماضی میں کِیا، اور جیسا کہ ہم اُس کے بیٹے اور ہماری نجات دہندہ، خُداوند یسُوع مسِیح کے مُنتظر ہیں، خُدا آنے والے دِنوں میں اِس سے بھی بڑھ کر کرے گا۔

میری دعا

قابلِ تبدیل اور غیرمںحصر دُنیا میں، پیارے باپ، میَں ثابت قدم، اور وفادار ہونے کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ ایسے وقت میں جب ہر کوئی مُجھے سے کوئی اُمید لگا کر بیٹھا ہو، پیارے باپ، مُجھے لگاتار اور متواتر طور پر برکت بخشنے کے لیے تیرا شُکرہو۔ پہاڑوں سے زیادہ پائیدار اور خُوبصورت طلُوع آفتاب سے زیادہ شاندار ہونے کےلیے تیرا شُکرہو۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں جو تیرا بیٹا اور میری شان ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال