آج کی آیت پر خیالات

وفاداری کا یہ خوبصورت بیان ہر سال ہزاروں لوگوں کی شادیوں کی زینت بنتا ہے۔ شاندار طور پر، یہ در حقیقیت کسی دُلہے یا دُلہن کا بیان نہیں تھا۔ بلکہ یہ روت کا اپنی ساس کو دیا ہُوا وعدہ تھا—کُچھ لوگ اُسے اُس کی سابقہ ساس کہتے ہیں جیسا کہ روت کا شوہر، نومی کا بیٹا، مَر گیا، لیکن روت نے کبھی نومی کے ساتھ سابق ساس کے طور پر سلوک نہیں کیا۔ خُدا وفاداری کو پسند کرتا ہے اور اپنی برکت نازل کرتا ہے اور تب طرفداری کرتا ہے جب ہم دُوسروں کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں۔ اُس دَور میں جب لوگوں کوآسانی کے طور پر پلیٹوں، کاغذوں اور نیپکن کی طرح دُور پھینکا گیا، آئیں یہ یاد رکھیں کہ وفاداری وہ خوبی ہے جو نہ صرف خُدا کوپسند ہے، بلکہ یہ وہ خوبی ہے کہ اُس نے یسُوع میں اُس کو ظاہر کیا۔ آئیں ایک اہم وعدہ کے طور پر دوستوں، خاندان، اور یسُوع کے دُوسرے پیروکاروں میں وفاداری دیکھیں۔

میری دعا

قادرِ مطلق اور وفادار خُدا، اسرائیل تیری وفاداری اور تیرے با سہولت عہد کےلیے تیرا شُکر ہو۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اپنے کےلیے ہار نہیں مانی یا تیرے لوگوں کی بے وفائی اور بدکاری کے باوجود اپنے وعدوں کو پُورا کیا۔ ہمیں برکت دے جیسا کہ ایک ہنگامہ خیز اور غدار دنیا میں ہم وفاداری اور باعزت لوگ، تیرے حقیقی فرزند بننے کی تلاش میں ہیں۔ ایسا ہو کہ وفاداری کی روشنی جو کہ ہمارے وسیلہ سے دکھائی دیتی ہے دُوسروں کو منور کرے تاکہ وہ تیرے لوگوں اور تیرے فضل میں استحکام اور اُمید حاصل کر سکیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال