آج کی آیت پر خیالات

مسِیح بے دینوں کے لیے مُؤا۔ اُس کی قربانی دینے والی موت کے علاوہ، اُس کے فضل کے علاوہ، میں اپنے آپ کو بچانے یا اپنے آپ کو راستباز بنانے میں کمزور تھا۔ یسُوع نے میرے لیے وہ کِیا جو میں نہیں کر سکتا تھا اور میرے گناہوں کا کفارہ ادا کِیا جو میں نہیں کر سکتا تھا۔ اُس نے میرے واسطے یہ کِیا؛ نہ صِرف اِس لیے کہ میں اُس کی موت کا حقدار تھا، بلکہ اِس لیے کہ میں اُس کے بغیر کُچھ نہیں تھا۔

میری دعا

مہربان باپ، تیرا شُکرہو۔ قربانی دینے والے نجات دہندہ، میں تیری حمد کرتا ہُوں۔ تیرے فضل کے تحفے کا شُکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے لیے بہُت قیمتی اور معنی خیز ہے۔ میرے باپ تمام تر جلال، ثنا اور عزت تیرے ہی ہوں جو تحت پر بیٹھتا ہے اور خُداوند یسُوع جو صلیب کی راہ چلا جس کے نام میں تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال