آج کی آیت پر خیالات

ایک دلچسپ بات، کہ بائبل نے کبھی صِرف یہ نہیں کہا کہ خُدا ہمیں پیار کرتا ہے۔ بلکہ، کہا گیا ہے کہ، "خُدا نے اپنی محبّت کا اظہار کِیا۔۔۔۔۔" "اِس محبّت میں، نہ صِرف ہم خُدا سے پیار کرتے ہیں بلکہ خُدا ہمیں پیار کرتا اور عطا کرتا ہے۔۔۔۔" "خُدا نے دُنیا سے ایسی محبّت رکھی کہ اُس نے بخش دیا۔۔۔۔۔ محبّت توجہ اور جذبات سے بڑھ کر ہے۔ سچی محبّت، رہائی دینے والی محبّت، خُدا کے طریق کی محبّت سرگرم ہے؛ اِس نے کُچھ کِیا ہے۔ ہمارے لیے، یسُوع نے کُچھ سے بڑھ کر کِیا، اُس نے سب کُچھ قربان کر دِیا۔ اِس سے بڑھ کر، اُس نے یہ تب کِیا جب ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اُس نے تب اپنی محبّت کا اظہار کِیا جب ہم گناہ گار تھے۔

میری دعا

باپ، مُجھے پیار کرنے کے لیے تیرا شُکرہو۔ میں تُجھے پیار کرتا ہُوں۔ جو تُو نے میرے لیے کِیا اُس کے لیے میں تُجھے پیار کرتا ہُوں۔ جو تُو ہے اُس کے لیے میں تُجھے پیار کرتا ہُوں۔ میں تیرے وعدوں کے لیے تُجھے پیار کرتا ہُوں۔ میں تیری وفاداری کے لیے تُجھے پیار کرتا ہُوں۔ سب سے بڑھ کر، پیارے باپ، میں تُجھ سے یسُوع کے لیے پیار کرتا ہُوں جس نے مُجھے یہ بتایا کہ وہ مُجھے کتنا پیار کرتا ہے۔ براہِ کرم مُجھے دُوسروں کی خِدمت کر کے اور اُن کو کُچھ دے کر اپنی محبّت کا اظہار کرنے کے لیے قوت بخش جیسا کہ یسُوع نے کِیا۔ اُس کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال