آج کی آیت پر خیالات

یُسوع اپنے شاگردوں کو اُن کے بُرے خواب میں بچانے کے لئے آیا—یعنی سمندر میں ایک طوفان۔ وہ اُنہیں یہ بتاتا ہے " میں ہوں، ڈرو مت"۔ ہماری یاد دہانی کے لیے دو چیزیں ہیں۔ پہلا، یسُوع نے ("میں ہوں") نام کا استعمال کیا جو کہ خُدا کے ساتھ اُس کی شناخت کرواتا ہے جس نے موسیٰ اور اسرائیلیوں کو مصر سے چھڑایا۔ دوسرا، اُس نے حیرت انگیز طور پر بار بار استعمال ہونے والا حُکم استعمال کیا جو جس کا ذکر پوری بائبل میں ملتا ہے: " ڈرو مت"۔ جب ہم ، طوفانوں اور پریشانیوں میں یسُوع کو اپنی زندگی میں مدعو کرتے ہیں، وہ نہ صرف یہ کہتا ہے کہ "میں ہوں ، ڈرو مت" بلکہ وہ ہمیں ابدی نجات اور اہم منزل تک جانے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

میری دعا

اے خُدا، عظیم میں ہُوں، تُو نے اسرائیل کو مصر سے چھڑایا، تُو نے داؤد کے لیے عظیم فتوحات جیتیں اور تُو نے یسُوع کو مُردوں میں سے جلایا۔ میں جانتا ہوں کہ جو بھی میرے راستے میں آئے گا تُو اُس سے مجھے نجات بخشے گا۔ براہ کرم تُو مجھے معاف کر دینا جب میں کھل کر عمل نہ کروں جو کہ اِس ایمان کے لیے ضروری ہو اور مُجھے قوت بخش تاکہ میں پُراعتماد ہو کر تیری حضوری پر بھروسہ کروں۔ یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال