آج کی آیت پر خیالات

"مسیحی کامل نہیں ہیں، بلکہ معاف کیے گئے ہیں!" آپ نے شاید ایسا سیدھا سٹکر یا ایسی کوئی ملتی جلتی چیز دیکھی ہوگی۔ ایک طرح سے یہ بالکل سچ ہے۔ لیکن، خُدا کے نظریے سے، مسیحی کامل ہیں۔ یہ شاندار پیغام پولُس کلسیوں کی کلیسیا کو دیتا ہے۔یسُوع کی قربانی کی وجہ سے، خُدا ہماری خامیوں کو نہیں دیکھتا۔ وہ ہمیں مسِیح کی کاملیت کے وسیلہ سے دیکھتا ہے۔ اِس تصور اور معجزے کو پر غور کریں! غور کریں کہ خُدا آپ کو کیسے دیکھتا ہے اور شکر گزاری کریں۔ یسُوع میں ہمارے لیے خُدا کے فضل سے عاجز ہو جائیں اور خوشی منائیں۔ پاک،بے عیب، اور الزام سے بَری—کچھ کہنے کو باقی نہیں رہا لیکن "ہیلولویاہ"

میری دعا

اے باپ، وہ قربانی دینے کےلیے تیرا شُکر ہو جس نے مجھے پاک کیا۔ یسُوع کی کاملیت اور قربانی کے وسیلہ سے میری قدر دیکھنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ خُداوند یسُوع، تیرا شُکر ہو، کہ تُو نے میرے گناہوں کا فدیہ دیا، اور اپنی کاملیت میرے ساتھ بانٹی۔ ایسا ہو کہ میری آج اور ہر روز کی زندگی، اُس کاملیت سے ملتی جلتی ہو جو تُو نے اپنے فضل سے عطا کی ہے۔ نجات دہندہ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال