آج کی آیت پر خیالات

الفاظ طاقتور ہیں! وہ کمزور بنا سکتے، زخم دے سکتے اور معذور کر سکتے ہیں۔ وہ حوصلہ، برکت، اور متاثر بھی کرسکتے ہیں۔ جب وہ الفاظ خُدا کے الفاظ ہوں، وہ اور بھی زیادہ اہم ہو جاتے ہیں۔ خُدا کے الفاظ—کتابِ مُقدس، کلام—نہ صرف سچائی ہے، بلکہ یہ زندگی ہے۔ زندہ اور پائدار،خُدا کے الفاظ ہمیں زندگی فراہم کرتے ہیں اور ہمیں اُس کی ابدی زندگی کا پیغام دیتے ہیں۔ وہ ہمیں اُس کے فضل کے بارے میں بتاتے ہیں اور ہمیں دوبارہ پیدا ہونے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ آئیں اِس کو معمولی طور پر نہ لیں۔۔۔۔۔۔نہ اِس پیغام کو رَد کریں۔۔۔۔۔۔یا اِس سچائی کے بارے میں خاموش رہیں۔

میری دعا

قادرِ مطلق اور ابدی خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے ہمارے ساتھ بات کرنے کےلیے انسانی الفاظ کا استعمال کیا۔ تیرے کلام کےلیے تیرا شُکر ہو جو کہ ہمیں یسُوع میں اُس کا پیغام اور تیری نجات دیتا ہے۔ براہِ کرم تیرے کلام کو جاننے میں میری بھوک کو مِٹا تاکہ میں اور کامل طور پر جیئوں۔ مجھے سچائی کا ذریعہ عطا فرمانے کےلیے تیرا شُکر ہو کہ، قابل اعتماد، مستحکم، اور باقی رہنے والی ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو کہ تیرا زندہ کلمہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال