آج کی آیت پر خیالات

اکثر اوقات گُناہ اور غیر مذہبی رہن سہن گلیمر کے طور پر پیش کِیے جاتے ہیں۔ تاہم، بھلائی کرنے کا راستہ، خُدا کا راستہ ہے۔ اُس کی مرضی ہماری بھلائی کے لیے ہے، اُس کے احکام اُس کی رحمت اور حفاظت کے چشمہ سے نِکلتے ہیں، اور اُس کا راستہ زندگی کا راستہ ہے۔ ہم تب مُبارک ٹھہرتے ہیں جب ہم اُس کے ساتھ چلتے اور اُس کی مرضی کو پُورا کرتے ہیں۔

میری دعا

باپ، دُنیا کے جھوٹ پر بھروسہ کرنے اور شیطان کی آزمائشوں سے دھوکہ کھانے اوراُس پھنس جانے کےلیے مُجھے مُعاف کر دے۔ میں جانتا ہُوں کہ گُناہ اپنے ساتھ دِل کا درد، پچیدگیاں، اور مسائل لاتا ہے۔ میں یہ بھی جانتا ہُوں کہ درُست چیز کا انتخاب کرنا، سچائی کے لیے کھڑا ہونا، اور تیرے لیے وفاداری سے رہنا بہُت ہی مُشکل ہے۔ میرے دِل کے عقیدے اور دماغ کے پرکھنے میں میری مدد فرما جو تیری مرضی پر چلتے ہوئے میرے لیے زندگی لائے۔ یسُوع کے نام سے الِتجا کرتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال