آج کی آیت پر خیالات

اپنے آپ کو حلیم بناؤ۔ یہ سننے میں عجیب لگتا ہے۔ کم از کم "کسی بھی قیمت پر اس کو حاصل کرنا" اور پیچھے بالکل نہیں دیکھنا کیونکہ مقابلہ بڑھ رہا ہے" اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنا کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ حلیمی بھلا دی گئی قدر ہے۔ اکثر اوقات کمزوری یا شرماتی ہوئی، حلیمی سے مراد ہے کہ کسی بھی اکڑ کے بغیر اس دنیا میں اپنی حقیقی جگہ تلاش کرنا۔ صرف خدا ہی اعلیٰ مقام دے سکتا ہے، چنانچہ حقیقت یہ کہ ہم خدا کے پیچھے حقیقی جگہ تلاش کریں اور اُسے یہ موقع دیں کہ وہ ہمیں وہ جگہ دے جو اُس نے ہمارے لیے مخصوص کی ہے۔

میری دعا

اے ابّا باپ، مقدس ترین خدا، مجھے اپنی حضوری میں آنے کی اجازت دینے کے لیے شکریہ۔ جب میں اس سب کا سوچتا ہوں جو تُو نے میرے لیے کیا ہے، شاندار کائنات جو تُو نے بنائی اور اپنے کلام کے ذریعے اس کو اکٹھا کیا، میں اس بات پر حیران ہوں کہ تو نے مجھے اپنی حضوری میں بلایا۔ میں اس بات پر بھی حیران ہوں کہ تو میرے الفاظ کے انتخاب میں میری مدد کرتا ہے۔ مجھے جاننے اور میری زندگی کا منصوبہ بنانے کے لیے شکریہ۔ مجھے آج کے دن رحمت اور حلیمی سے دوسروں کے سامنے جینا سکھا کہ میں ہر چیز میں تیری عظمت بیان کرنا سیکھوں۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال