آج کی آیت پر خیالات

معاف کرنا ایک بہت اعلی برکت ہے۔ لیکن خُدا معافی سے بڑھ کر کرتا ہے! وہ پاک کرتا اور بھول جاتا ہے۔ اس کی محبت ناپی نہیں جا سکتی نا اس کی کوئی نسبت بنائی جا سکتی ہے۔ اگر ہم اُس کو خالصتاً اپنا ابّا باپ مانتے اور چاہتے ہیں تووہ ہمارے اوپر محبت اُنڈیلتا ہے ۔ چنانچہ آئیں چِلّائیں اور اس کی معافی طلب کریں اور اس کے قادر نام میں حمد کریں، پورے اعتماد کے ساتھ یہ جانتے ہوئے کہ ہمارا خُدا ہمیں اچھائی، رحم، اور محبت کے ساتھ برکت دینے کو تیار ہے۔

میری دعا

اے بیش قیمت خُدا، میں تجھے بلاتا ہوں اور یہ چاہتا ہوں کہ تُو جانے کہ تیری محبت کی میری زندگی میں کیا اہمیت ہے۔ میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے یسوع کو اپنی محبت جتانے اور میرے گناہ کا کفارہ دینے کے لیے بھیجا۔ میری مدد کرکہ میں آج تیرا فرزند بن کر جیئوں: تاکہ دوسرے تیرے لیے میری خوشی اور میرا جوش دیکھیں کہ میں تیری عظمت کے لیے جیتا ہوں۔ میرے بچانے والے ، یسوع، کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال