آج کی آیت پر خیالات

اُس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی! کیا یہ تسلی بخش نہیں ہے؟ خُدا مستحکم ہے اور استحکام میں رہتا ہے، وہ اچھے انعامات دیتا ہے۔ اُس نے اپنی تمام شان و شوکت سے یہ دنیا بنائی اور ہمیں دے دی۔ جب گناہ نے زندگی کا گلا گھونٹا، تو خدا نے ہمارے ساتھ ایک عہد کیا اور اِس کو ابرہام اور اسرائیلیوں کے ذریعہ سے اُس کو بیان کیا۔ جب موت نے ہمیں گھیرا، اُس نے ہمیں یسُوع دیا، جو صلیب دیا گیا اور زندہ ہُؤا، تاکہ ہمیں گناہ اور موت پر فتح پانے کی ضمانت دے۔ اِس شاندار روشنی میں کوئی سایہ نہیں ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ روشنی ہمیشہ چمکتی رہے گی۔

میری دعا

مہربان اور فیاض خُداِ قادر، لگاتار مجھے تیرا فضل، تیرے تحائف، تیری محبت، اور تیرے عہد عطا کرنے کے لیےتیرا شکر ہو۔ میرے پاس کوئی نہیں، میرے پاس کچھ نہیں جس کا موازنہ میں تیرے ساتھ کروں۔ یسُوع کے نام میں تیرے بہت سے تحائف کے لیے تیرا شکر ہو! آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال