آج کی آیت پر خیالات

انسانیت وہ ہے کہ ہم یہ پہچانیں کہ خُدا نے ہمیں کِس لیے پیدا کیا ہے اور اُس پہچان کو استعمال کرتے ہوئے دُوسروں کی خدمت کریں اور اُن کو نجات دیں۔ انسانیت سے ویسا پیار کریں جیسا کہ یسُوع نے کیا، ہم نہ صرف سُنہری اصول کی مشق کریں،بلکہ ہم ایک قدم آگے جائیں—ہم دُوسروں کے ساتھ اپنے آپ سے بڑھ کر سلوک کریں۔ کیا ہمیں یہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ ہم لائق اور قابل نہیں ہیں؟ نہیں! یسُوع لائق اور شاندار ہے، لیکن اُس نے اپنے آپ سے بڑھ کر دُوسروں کے ساتھ سلوک کا انتخاب کیا جب اُس نے قربانی کے طور پر اپنے آپ کو اُن کو چُھڑانے کے لیے پیش کیا۔ یہ اعلیٰ معیار ہے۔ یہ مشکل معیار ہے۔ یہ کمزروں کے لیے نہیں ہے۔ لیکن یہ ابدی طور پر شاندار ہے۔ (نقطہ: دسویں آیت کو پڑھیں اور یہ یاد کریں یہ ایمان دار کو بھی ویسا ہی انعام ملے گا!)

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اپنے فرزند کے طور پر مجھے اپنایا اور مجھے اپنے لیے پاک اور خاص بنایا۔ براہِ کرم اپنے آپ کو ویسا دیکھنے کا موقع دے جیسا کہ تُو دیکھتا ہے، اور پھر،تیرے خاص بچوں میں سے ایک ہونے کے ناطے، مجھے اُس طرح دُوسروں کی خدمت کرنے کے لیے قوت بخش جو کہ اُس کو تیرا جلال دیکھنے میں مدد کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال