آج کی آیت پر خیالات

ہم خُدا کی مخلوق ہیں۔ اُس نے ہمارے آباؤ اجداد کو زمین کی مٹی سے تخلیق کیا۔ اُس نے ہم میں سے ہر ایک کو ایک خاص شکل دی اور ہر ایک کو ماں کی کوکھ میں بنایا۔(زبور 139 آیت 13 تا 16) آدم کی مانند، خُدا نے ہمیں اپنے سانس سے بھرا اور ہمیں زندگی سے نوازا۔ ہم اُس کے کام کرنے والے،اُس کے فنکار، ہیں جو کہ اِس لیے بنائے گئے کہ وہ کثرت سے زندگی پائیں(یوحنا 10 باب 10 آیت) اور ہماری دنیا میں اپنا کام سرانجام دینے کےلیے پیدا کیا۔(اِفسیوں 2 باب 10 آیت)

میری دعا

پیارے خُدا، میری زندگی کے لیے تیرا شُکر ہو۔ براہِ کرم ہر کسی کو، اور ہر چیز کو باز رکھ کہ وہ میرے دل کو تیری بڑائی سے گمراہ کرے۔ براہِ کرم کسی بھی بد چیز کو باز رکھ کہ وہ مجھے تیرے مخلوق ہونے سے گمراہ کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال