آج کی آیت پر خیالات

اس نے ہم سے پہلے پیار کیا! اس نے اس بات کی پرواہ کیے بنا کہ ہم اس کی رحمت پر یقین کرتے ہیں یا اس کو رد کرتے ہیں اپنے بیٹے کو بھیجا تاکہ وہ ہمیں بچائے۔ ہمیں یہ قابلیت دی گئی کہ ہم اس کے بیٹے کی موت اور ہمارے گناہوں کی قربانی کو قبول کریں یا رد کر دیں۔ صرف ایک شرط پر، جیسا کہ پہلا یوحنا ۲ باب ۱ تا ۲ آیت میں زور دیا گیا ہے ، کہ ہم اس بات کا یقین کریں کہ وہ دنیا میں ہر کسی کے لیے بھی موُا۔

میری دعا

خاص بادشاہ، قادر خدا، میں کبھی بھی یہ سمجھ نہیں پاؤں گا کہ تُو کیوں مجھے اتنا پیار کرتا ہے اور کیوں تو نے یسوع کو میرے لیے مرنے کو بھیجا۔ میں تیرے پیار کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ میرے گناہوں کے فدیہ کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ اے یسوع مجھے بچانے کے لیے میرے پاس آنے کا شکریہ۔ میں تیرے نام اور تیری سفارش کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال