آج کی آیت پر خیالات

بعض اوقات جب ہمیں "ہماری اوقات سے زیادہ ملتا ہے" تو ہم اپنے آپ کو قدرتی آفات، عالمی جنگ، لا علاج بیماری، معاشی عدم استحکام، یا معاشرتی عالمی بے ترتیبی کی وجہ سے عاجز خیال کرتے ہیں۔ ہمارا تکبر ہمارے اُوپر آنے والی آفت کا پیش گو ہو سکتا ہے۔ کیا ہماری کائنات کو کوئی ایسا جنرل اصول ہے جو کام کر رہا ہے؟("تکبر گرنے سے پہلے چلا جاتا ہے")۔ یا کیا کوئی خُدا کا سرگرم اصول کام کر رہا ہے؟ میرا اندازہ ہے کہ اِن دونوں سوالوں کا جواب "ہاں" ہوگا۔ خُدا اور اُس کی دُنیا بھی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہماری زندگیوں کے بارے میں بہت کُچھ ایسا ہے جس پر ہم قابو نہیں پا سکتے۔ یہ پہرہ، تاہم، جنرل اصولوں کے خلاف جاتا ہے اور یہ ایک آخری دن کا وعدہ کرتا ہے جب انسانی تکبر ختم کر دیا جائے گا اور تمام جھوٹے خُدا غائب ہو جائیں گے۔ اُس دن، خُدا کے فرزند خوشی منائیں گے اور شادمان ہونگے! تب تک، آئیں اپنے خُدا کے ساتھ عاجزی کے ساتھ چلیں۔

میری دعا

پیارے آسمانی باپ، براہِ کرم مجھے نرمی سے عاجز بنا۔ میں زیادہ اپنے آپ میں رہ کر تیری حضوری کے دلچسپ احساس کو کھونا نہیں چاہتا۔ نہ ہی میں اپنے اُوپر کوئی آفت لانا چاہتا ہوں یا اُن پر جن سے مجھے پیار ہے۔ مجھے تیرے فضل کی تعریف کے لیے عقیدت کے لیے غیر تقسیم شُدہ دل عنایت فرما۔ خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال