آج کی آیت پر خیالات

جب کسی دوست کے ساتھ کچھ بُرا ہوتاہے تو ہم سخت برہم ہو جاتے ہیں۔ ہم انصاف کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں جب ہمارے کسی پیارے کےساتھ بُرا ہوتا ہے۔ تاہم، خُدا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری عبادت کا کوئی مطلب نہیں ہے جب تک ہم اُن کی حفاظت نہ کریں جو کہ کمزور، پسماندہ، مظلوم، اور بھٹکے ہوئے ہیں۔ نہ صرف ہمارے دوستوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہوتی ہے؛ بلکہ اُن کو بھی مدد چاہیے جن کا کوئی دوست نہیں ہے۔" سب ٹھیک کرنا" کا صرف یہ مطلب نہیں کہ صرف ایک اچھا انسان بننا اور اپنے مخصوص کیے ہوئے علاقے میں بُرائی سے کنارہ کرنا؛ اِس کا یہ بھی مطلب ہے کہ اُن کی حفاظت کریں، تسلی دیں اور حوصلہ دیں جو کہ جن پر کوئی بھی دھیان نہیں دیتا۔

میری دعا

پیارے باپ، مجھے معاف کردے، کہ میں تیرے فضل اور پیار کے ساتھ خود غرض رہا۔ میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ مجھے اُن کے ساتھ رہنا اچھا لگتا تھا جو کہ میرے جیسے ہیں—جو میری طرح نظر آتے ہیں، میری طرح سوچتے ہیں، میری طرح لباس پہنتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ دنیا میں میرے گرد بہت سے ایسے ہیں جن کا کوئی دوست نہیں ہے، کوئی بچانے والا نہیں ہے۔ پیارے خُداوند میری آنکھیں کھول، تاکہ میں اپنی دنیا میں اُن کو دیکھ پاؤں تاکہ تُو میری حفاظت کرے، مجھے حوصلہ دے اور مجھے برکت دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال