آج کی آیت پر خیالات

زندگی تباہ ہو رہی ہے اور ہماری یہ تمّنا ہے کہ ہم پھر سے فرزند بن جائیں اور کوئی ایسا ہو جو ہمارا خیال رکھے اور ہماری حفاظت کرے۔ ہماری بے ترتیب اور مبہم دُنیا میں، خُدا نے پھر سے یہاں آنے کا وعدہ کِیا ہے۔ ایک ڈرے ہوئے بچے کے ساتھ ایک مہربان والدین کی مانِند، خُدا ہمارے پاس آتا اور ہمارا ہاتھ تھامتا ہے اور اپنے قیمتی الفاظ کے ساتھ ہمیں تسلی دیتا ہے: "مت ڈَر"۔ میں تیرے ساتھ ہُوں۔ میں تیری مدد کرُوں گا۔" اگرچہ وہ دُور دکھائی دیتا ہے، اِس خیال کی گونج ہمیں یہ یاد دِلاتی ہے کہ ہم کبھی بھی بھولے ہوئے یا تنہا نہیں ہیں۔ (عِبرانیوں 13 باب 5 تا 6 آیت)۔

میری دعا

ابّا باپ، جس کی حضوری اور مدد ہر وقت قریب ہے، مُجھے ایسا ایمان رکھنے میں مدد فرما کہ تُو یہاں موجود ہے۔ میں یہ اعتراف کرتا ہُوں کہ میری زندگی کے کسی خاص موقع پر، تُو دُور دکھائی دیا اور میں نے تنہائی محسوس کی۔ براہِ کرم اپنی قربت اور اپنی خیال رکھنے والے رُوح کے وسیلہ سے مُجھے یاد دِلا۔ میرے شُبہ اور جدوجہد کے لمحات میں، اپنی موجودگی کو ظاہر کر۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال