آج کی آیت پر خیالات

ہمیں ہردن خُدا کے ساتھ گزارنا ہے۔ ہر لیا جانے والا سانس ایک اہم یاد دہانی ہونی چاہیے کہ خُدا نے ہمیں اُس کی خدمت کرنے کے لیے ایک اور دن عطا کیا ہے۔ دل کی ہر دھڑکن خُدا کے پیار کی ڈھول کی آواز ہے، ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہمیں ایک اور منٹ عطا کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنا پہترین عمل اُس کو پیش کر سکیں۔ یہ برکت بہت اُسانی سے بھلا دی گئی ہے۔ جب ہم لوگوں کو سکھاتے، دکھاتے اور بچوں کے سامنے جیتے ہیں ہمیں اِن حقائق کو یاد رکھنا۔ لیکن، آئیں ہم ان کی تربیت کو صرف اپنے آپ پر مت چھوڑیں۔ آئیں، وہ لمحے تلاش کریں جب ہم ان کو خُدا کی حمد کرنے کے لیے ایمان اور خُدا کی سچائی کے بارے سکھا سکیں۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، رحمت کو برقرار رکھنے والے، اور کچھ نہ چاہنے وال دوست، شکریہ! اُس سانس کے لیے شکریہ جو میں لیتاہوں، اور اُس دھڑکن کے لیے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں جس سے میری زندگی ہے۔ میرے بولنے، آرام کرنے، چلنے، اور کام کرتے وقت مجھے باخبر بنا کہ تُو وہاں موجود ہے اور میرے ارادوں کو بہت مضبوط بنا۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں جو میرا مہربان قربانی دینے والا ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال