آج کی آیت پر خیالات

آپ اپنی زندگی کی درازی کے لیے کِس پر بھروسہ کرتے ہیں؟ قطع نظر کہ ہم کتنے تجربہ کار، فہیم، بصیرت رکھنے والے، یا علم رکھنے والے ہوں، صرف خُدا ہمارے قدموں کی بہتر طور پر راہنمائی کرسکتا ہے۔ خُدا کہتا ہے کہ جب ہم فوری طور پر اِس کے پیچھے کی وجہ نہ دیکھ پائیں تو ہم اُس پر اور اُس کے فہم پر بھروسہ کریں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم جو کچھ بھی کریں اُس کی حضوری، راہنمائی، اور فضل کو پہچانیں۔ جیسا کہ ہمیں اُس کی حضوری کا علم اور بھروسہ ہے، ہمیں فوری طورپر معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے راستے سیدھے اور ہماری منزل بہت قریب ہے۔

میری دعا

ابا باپ، براہِ کرم مجھے حوصلہ عطا فرما کہ میں اپنے فہم پر بھروسہ نہ کروں۔ میں جانتا ہوں کہ میری سوچ ناقص ہو سکتی ہے اور جو میں اچھے کے لیے کرتا ہوں وہ میرے ہی منہ پر آ سکتا ہے۔ براہِ کرم مجھے فہم اور بصیرت عطا فرما جیسا کہ میں اِس مبہم اور غیر اخلاقی دنیا میں جینےکی تلاش میں ہوں۔ یسُوع کے نام میں آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال