آج کی آیت پر خیالات

مسیحی ہونے کے ناطے، ہم اُن کی نسبت اِس پہرے کو کُچھ مختلف طور پر سُنتے ہیں جو او۔ٹی قانون کے تحت رہتے ہیں۔ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری بے گُناہی یسُوع کی صلیب پر فدیہ دینے والی موت سے تحفے کے طورپر آتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا جائز ہونا شَریعَت رکھنے کی وجہ سے نہیں، بلکہ خُداوند میں ہمارے اِس طرح کے بہترین چال چلن کی وجہ سے جو خُدا کے شاندار فضل کی شُکر گزاری کے لیے ہو۔ خُدا کی مرضی کو پُورا کرنا عظیم برکت کا وسیلہ ہے۔ یہ برکت نہ صِرف مُستقبل میں، بلکہ ابھی سے شروع ہوتی ہے۔

میری دعا

باپ، مُجھے بہُت مہربانی سے برکت دینے کےلیے تیرا شُکرہو۔ جیسا کہ میں تیری مرضی کے مطابق جینا چاہتا ہُوں، میں نے اپنی زندگی میں تیرے فضل اور حضوری کی برکات کا تجربہ کِیاہے۔ براہِ کرم مُجھے تیری مرضی کو جاننے کےلیے فہم اور اِس کے مطابق جینے کے لیے دلیری عطا فرما۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال