آج کی آیت پر خیالات

"یسُوع خُداوند ہے!" اِس کا صرف یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری زندگیاں اُس میں جی اور ہم نے اُس کے فضل پر بھروسہ کیا ہے۔ "یسُوع خُداوند ہے!" اِس کا مطلب ہے کہ جو بھی چیز تخلیق کی گئی ہے وہ اُس کی ہے۔ تمام فرشتے، بدروحیں اور روحیں اُس سے کم تر ہیں اور اُن کا مقصد اُس کی خدمت کرنا اور اُس کو جلال بخشنا ہے۔ حتیٰ کہ بد روحوں نے اُس کو جلال نہ بخشنے اور اُس کی خدمت نہ کرنے کا انتخاب کیا، اُن کے فیصلے سے اُن کا مقصد تبدیل نہیں ہوا اور نہ ہی حقیقیت کہ یسُوع نے صلیب چڑھ کر اور پھر زندہ ہو کر اُن پر اپنی عظمت دکھائی۔ اِس کا مطلب ہے کہ کائنات، تمام تر وسعت اور جلال کے ساتھ اُس نے بنائی تاکہ وہ اپنا جلال ظاہر کر سکے۔ جیسا کہ خُدا کا ہمارے لیے تصور ہے، ہمارے لیے خُدا کی حضوری یہ جاننا اور دیکھنا ہے کہ وہ بادشاہ ، خُداوند اور نجات دہندہ ہے۔ اگر ہماری زندگی اُس کے ہاتھوں میں ہے اور ہمارے دل اُس کی مرضی کو پورا کرتے ہیں، تو کوئی بھی ہمیں اُس کی ابدی فتح سے دُور نہیں رکھ سکتا ۔

میری دعا

مُقدس اور قادرِ مطلق خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے یسُوع میں اپنا آپ ظاہر کیا۔ تمام مخلوقات اور طاقتوں پر فتح پانے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے یہ اعتماد دیا کہ جب سے میں تُجھ سے تعلق رکھتا ہوں، کوئی بھی باہری طاقت یا کوئی بھی مخلوق کی قوت کے پاس وہ کچھ نہیں ہے جو کہ تیرے پاس ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ خالق اور تمام کا بادشاہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال