آج کی آیت پر خیالات

پولوس نے اپنی زندگی میں بہت سی رُوحانی چیزوں کو ترقی دی اور وہ مسیحی بن گیا۔ خُدا کے لیے اور اُس کے کلام کے لیے اُس کا جنون عظیم ہے۔ لیکن وہ مسیِح کو جاننے اور جو فضل اُس نے حاصل کیا ہے اُس کے مقابلے اپنی ماضی کی ترقی کو رَدی کے طور پر شمار کرتا ہے۔ اُس کو جو یسُوع میں ملا وہ نجات ہے، نہ صرف موت اور گناہ سے نجات، بلکہ فضل اور قوت کی زندگی کے لیے نجات۔

میری دعا

قادرِ مطلق اور وفادار خُدا، تیرے فضل کے لیے تیرا شُکر ہو جس نے مجھے قانون پرستی، فخر، جہالت، گناہ، اور مایوسی سے بچایا۔ یسُوع میں جو کاملیت تُو نے مجھے بخشی ہے اُس کے لیے تیرا شُکر ہو۔ براہِ کرم مجھے دوسروں کی مدد کے لیے استعمال کر تاکہ وہ تیرے فضل کو مکمل طور پر جان سکیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال