آج کی آیت پر خیالات

خُدا عظیم نجات دہندہ ہے! وہ اُس کی ماہرانہ صلاحیت ہے۔ خواہ وہ نجات زمانوں پہلے سُرخ سمُندر میں فرعون کی فوج کے ہاتھوں اسرائیل کی ہو، یا آج کے دن مسِیح کے وسیلہ سےایک گناہ گار کو گناہ اور موت سے چھڑانا ہو، ہمارا خُدا عظیم نجات دہندہ ہے! چنانچہ آئیں آج کو استعمال کرتے ہوئے بار بار اُن لوگوں کے لیے دُعا کریں جن کو گناہ، موت، بیماری، گھریلو لڑائی، عادت، معاشی پریشانی، قانونی معاملات، ذہنی بیماری، آزمائش، اور بُرائی سے خُدا کی نجات کی ضرورت ہو۔

میری دعا

پاک اور راستبازباپ، براہِ کرم اُن دوستوں کو معاف کردے جو کہ میرے دل میں ہیں، اور جن کے نام میں تیرے آگے رکھتا ہوں۔ براہِ کرم اُن کو غلامی سے نکال اور اُن کو نجات بخش کر اپنی حضوری کی برکت، تسلی، اور ضمانت میں شامل کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال