آج کی آیت پر خیالات

یہ باب یسُوع کے اُس وعدہ کے ساتھ شروع ہوتا ہے کہ آسمان پر ہمارے لیے گھر بنانے کے لیے جا رہا ہے۔ تاہم، اب، وہ چاہتا ہے کہ ہم جانیں کہ ہمیں خُدا کی حضوری کے لیے آسمان پر جانے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ جیسا کہ ہم خُدا سے محبّت کرتے اور اُس کے کلام کو تسلیم کرتے ہیں، خُدا آتا اور ہمارے ساتھ اپنا گھر بناتا ہے۔ کیا یہ مہربان اور شاندار خیال نہیں ہے: خُدا، کائنات کا خالق، اسرائیل کا قدُوس ہمارے اندر سکُونت کرتا ہے۔

میری دعا

اے خُدا، میرے اندر تیری دائمی موجودگی کے لیے، میں تیرا شُکر اور تیری حمد کرتا ہُوں۔ ایسا ہو کہ میری زندگی میرے تمام قول و فعل اور کام کرنے میں تیرے پاکیزگی اور فضل کی عکاسی کرے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال