آج کی آیت پر خیالات

زمین، کائنات اور فطرت سے پہلے یسُوع موجود تھا! وہ اُن کے بننے سے پہلے تھا۔ اوروہ اُن کے ختم ہونے کے بعد بھی ہوگا۔ در حقیقت، اُس کی قوت اور اُس کی حضوری ہی ہے جو ہماری دنیا، ہماری کائنات اور ہماری فطرت کو ایک ساتھ سنبھالے ہوئے ہے۔ وہ قائم رکھنے والی قوت ہے، عطا کرنے والا زور، اور زندگی کی حقیقی حفاظت کرنے والا جیسا کہ ہم جانتے ہیں۔ چنانچہ اگر وہ ہمیں یہ چیزیں عطا کر سکتا ہے، جو کچھ ہونے والا ہے اُس کے لیے وہ ایک اندیکھی خوشی ہے، کیا اُس کو دیکھنا ، جیسا کہ وہ ہے، اور اُس کے جلال میں شریک ہونا شاندار نہیں ہوگا۔

میری دعا

اے یسُوع، آج جو تُو نے مجھے مہربانی سے عطا کیا ہے اُس کے لیے تیرا شُکر ہو۔ یہ شاندار دنیا جس میں میَں رہتا ہوں اِس کو بنانے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ تُو ہی تمام حمد، عزت، جلال اور شُکرگزاری کے لائق ہے۔ پیارے خُداوند میں اُس دن کی طرف دیکھتا ہوں، جب میں رُو برُو تیری عبادت کر پاؤں گا، اور اِس شاندار محبت کے لیے تیرے ساتھ اپنے باپ کو شُکریہ کہہ پاؤں گا۔ تُجھے اور تیرے نام میں، پیارے یسُوع، میں تمام تر شُکریہ اور حمد پیش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال