آج کی آیت پر خیالات

اگر ہم مسِیح کے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ خُدا کا رُوح ہم میں سکُونت کرتا ہے(رومیوں 8 باب 9 آیت؛ پہلا کرنتھیوں 6 باب 19 تا 20 آیت)۔ رُوح کی حضوری کی وجہ سے،ہم جانتے ہیں کہ ہم ابدی ہیں! رُوح اِس ضمانت کے ساتھ خُدا کا بیعانہ ہے کہ ہمارا مُستقبل اُس کے ساتھ ہے(دُوسرا کرنتھیوں 1 باب 21 تا 22 آیت؛ دُوسرا کرنتھیوں 5 باب 5 آیت)۔ اِس سے بڑھ کر کیا، حتیٰ کہ جب ہم مسِیح کے لیے زندگی بسر کررہے ہیں، جیسا کہ ہم اپنے بَدَنوں کو خُدا کے جلال کے لیے استعمال کرتے ہیں رُوح ہمیں زندگی عطا کرتا ہے۔

میری دعا

باپ،میرے جسم کو اپنے رُوح کے ساتھ زِندہ کر تاکہ جو میں کرُوں نہ صِرف تُجھے جلال بخشے،بلکہ یہ تیرا خاصہ اور فضل کی عکاسی کرے۔ اے باپ، تمام تر جلال تیری حضوری اور طاقت کے لیے ہو جو میرے اندر کام کرتا ہے، جو تیرا فرزند ہوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال