آج کی آیت پر خیالات

واہ! کیا پیغام ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں زرحیز بنیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہمارے پاس دماغی علم سے بھی زیادہ ہو، وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے کام کو زندگیوں میں شامل کریں اور اُس کے ساتھ زرخیز اور متاثر کُن بنیں۔ میرے لیے،میں نے خوبیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پطرس کہتاہے " ہاں لوگو! خُدا چاہتا ہے کہ تم اُس کے پیچھے چلو اور اپنی زندگیوں کے وسیلہ سے تیدیلی پیدا کرو!" میں تیا ہوں! آئیں ہم آج سے شروع کریں۔

میری دعا

پاک خُدا، میں تیری رحمت میں ترقی پانے کے لیے کوشش کروں گا۔ براہِ کرم میری کوششوں کو برکت دے اور ان کو اُس حمد کے طور پر قبول کر کہ تُو نے مجھے اُس وقت پیار کیا جب میں پیار کے قابل نہیں تھا اور مجھے اُس وقت چھڑانے کے لیے جب میں کھو چکا تھا۔ میں اپنی زندگی میں یسوع کے ساتھ تیری عظمت کے لیے زرخیز ہونا چاہتا ہوں، جس کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال