آج کی آیت پر خیالات

راستبازلوگوں کے پاس برکتیں دوسروں میں بانٹنے کا راستہ اُن کے الفاظ ہوتے ہیں۔ وہ حوصلہ افزاء الفاظ ہوسکتے ہین، اُن کے منتخب الفاظوں کی ادائیگی کا انداز، اُن کی نصیحت جو حکمت سے بھری ہو، اُن کا تسلی کا پیغام، تعلیم دینے میں سچائی یا اُن کا وفاداری سے وعدوں کو پورا کرنا۔ کچھ نہیں کہا جاسکتا مندرجہ بالا خصوصیات میں سے کونسی خصوصیت ہو گی، راست بازوں کا کلام کرنا باعثِ برکت ہوتا ہے۔ لیکن احمق راستباز کی بات نہیں سُنتے وہ سچائی، حکمت اور خُدا پرستی کا انکار کرتے اوراپنی زندگی کو بےمقصد اوراحمقانہ عمل سے کھو دیتے ہیں۔

میری دعا

خُدا باپ، سچائی اور حکمت کے مالک،رحم فرما کر مُجھے قابلییت عطا کر کہ اپنے اِردگرد لوگوں میں امتیاز کر سکوں کہ جو سچے ایماندار ہیں یُن سے حکمت کی باتیں سُن سکوں۔ رحم فرما کہ غرور اور تکبر کی گہری کھائی سے بچ سکوں۔ صبر اور تحمل دے کہ اُن سے تیرا سچائی بخش کلام سُن سکوں جو تیرے نام سے کہلاتے ہیں۔ یسوع کے نام سے یہ دُعا مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال