آج کی آیت پر خیالات

" مُطمئن رہ!" ہم نے آسمان کو ہم یہ کہتے سُنا ہے۔ انحصار کے ساتھ خُدا کی حضوری میں آؤ، لیکن پُراعتماد، صبر کے ساتھ۔ لیکن ہم کیسے؟ ہم جانتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خُدا ہمارے لیے وہی کرے گا جو راست ہے۔ بائبل خُدا کی کہانی ہے(اُس کی کہانی)؛ یہ عظیم گواہی ہے کہ وہ اپنے وعدوں کے لیے ہمیشہ وفادار، رہائی کے لیے اپنی قوت میں شفیق، اور اپنے فرزندوں کے ساتھ اپنی محبّت بانٹنے میں فیاض ہے۔ چنانچہ اُس کی حضوری میں آؤ اوروہیں رُکنے۔۔۔۔اور صابر ہونے۔۔۔۔اوربھروسہ کرنے والے بننے۔۔۔۔۔اور پُراُمید ہونے کےلیے تیار ہو۔

میری دعا

باپ، اِس لمحے کی خاموشی میں، میں شعوری طور پر اپنے آپ کو تیری حضوری میں مطمئن کرتا اور اپنی فِکریں اور دِل کے خیالات تیرے سامنے رکھتا ہُوں۔ پیارے باپ، میرا بھروسہ ہے کہ تُو نجات کے طور پر میری زندگی میں عمل کرے گا۔ میں اِعتماد کے ساتھ اپنی جان، اپنا مستقبل، اور اپنی اُمید تیرے ہاتھوں میں سونپتا ہُوں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال